BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ٹرمپ کا کانگریس سے خطاب، ایران پر حملے کا جواز پیش کردیا

  • ایرانی حکومت اور اس کے قاتل پروکسی گروپس نے دہشت گردی، موت اور نفرت کے سوا کچھ نہیں پھیلایا، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کانگریس میں اپنے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ایران پر ممکنہ حملے کا جواز پیش کیا اور کہا کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے دہشت گردی کے حامی ملک کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں تہران کی حمایت یافتہ عسکریت پسند تنظیموں، مظاہرین کے قتل اور ملک کے میزائل و جوہری پروگرام کو خطے اور امریکہ کے لیے خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی حکومت اور اس کے قاتل پروکسی گروپس نے دہشت گردی، موت اور نفرت کے سوا کچھ نہیں پھیلایا۔

امریکی صدر نے ایران پر الزام عائد کیا کہ اس نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کر دیا ہے اور ایسے میزائل بنا رہا ہے جو جلد امریکہ تک پہنچنے کے قابل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران سڑک کنارے نصب بموں کے ذریعے امریکی فوجیوں اور شہریوں کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار بھی ہے۔

ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ تہران شمالی امریکہ تک پہنچنے والے میزائل تیار کر رہا ہے۔ ٹرمپ کے خطاب سے پہلے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی دستوں کی تعیناتی اور ممکنہ جنگ کی تیاریاں زور پکڑ گئی تھیں، جو ایران اور امریکہ کے درمیان دیرینہ جوہری تنازع کے حل نہ ہونے کی صورت میں ہفتوں تک جاری رہ سکتی ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ امن قائم کرنا چاہتے ہیں لیکن امریکہ کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے میں کبھی ہچکچاہٹ نہیں کریں گے۔ انہوں نے اپنے دور صدارت میں عالمی تنازعات کو ختم یا کم کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔

ایران نے ٹرمپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جوہری تحقیق صرف سول توانائی کے لیے ہے اور حالیہ احتجاج میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کے دعوے حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام اور بین القوامی میزائل، اور مظاہرین کی ہلاکتوں کے حوالے سے دعوے بڑے جھوٹ کے تسلسل کے علاوہ کچھ نہیں۔

کانگریس کے سینیٹرز نے کہا کہ اگر امریکہ ایران پر کوئی کارروائی کرے تو اسے عوام کے سامنے واضح طور پر بیان کیا جائے اور خفیہ طریقے سے جنگی آپریشنز سے طویل جنگیں، نقصان اور غلطیوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ٹرمپ اور ان کے ساتھی ریپبلکنز اپنے امریکہ فرسٹ موقف اور طویل المدتی جنگوں کو ختم کرنے کے وعدے کے ساتھ امریکی سیاست میں اہم مقام رکھتے ہیں، لیکن سروے بتاتے ہیں کہ امریکی عوام غیر ملکی تنازعات سے محتاط ہیں۔

Comments

Comments are closed.