BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.56%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.91 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.96 Decreased By ▼ -0.16 (-1.22%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.85 Decreased By ▼ -4.60 (-2.39%)
FABL 93.78 Decreased By ▼ -0.36 (-0.38%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 305.55 Decreased By ▼ -0.55 (-0.18%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 314.15 Decreased By ▼ -2.58 (-0.81%)
PAEL 35.10 Decreased By ▼ -0.53 (-1.49%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.50 Decreased By ▼ -4.41 (-1.94%)
PRL 90.99 Decreased By ▼ -2.03 (-2.18%)
SNGP 90.62 Decreased By ▼ -1.22 (-1.33%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مخصوص الیکٹرک گاڑیوں کیلئے درآمد کیے جانے والے سی کے ڈی کٹس پر سیلز ٹیکس سے استثنیٰ میں 30 جون 2027 تک توسیع کردی ہے۔

اس سلسلے میں ایف بی آر نے جمعہ کو فیلڈ فارمیشنز کو بجٹ ہدایات (2026-27) جاری کردی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ کے چھٹے شیڈول کی ٹیبل ون کے سیریل نمبر 157 کے تحت مخصوص الیکٹرک گاڑیوں کے لیے سی کے ڈی کٹس کی درآمد پر استثنیٰ 30 جون 2026 تک حاصل تھا۔ مذکورہ ٹیکس استثنیٰ کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کرتے ہوئے اسے 30 جون 2027 تک کردیا گیا ہے۔

فی الحال مخصوص الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح ایک فیصد کی رعایتی سطح پر مقرر ہے۔ پالیسی میں تسلسل برقرار رکھنے کے لیے مخصوص الیکٹرک گاڑیوں کے لیے رعایتی سیلز ٹیکس نظام کی مدت 30 جون 2027 تک بڑھا دی گئی ہے۔

مزید برآں سی بی یو حالت میں الیکٹرک ٹرکوں کے ساتھ ساتھ الیکٹرک بسوں پر بھی رعایتی شرح فراہم کی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ میں معاونت کرنا ہے۔

ایف بی آر نے مزید بتایا کہ وفاقی ایکسائز ایکٹ 2005 کے پہلے شیڈول کی ٹیبل-1 کے سیریل نمبر 55 اور 55(11) کے تحت درآمد شدہ اور مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں پر وفاقی ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) عائد کی جاتی ہے۔ تاہم، الیکٹرک گاڑیوں کو 30 جون 2026 تک اس ڈیوٹی سے مستثنیٰ رکھا گیا تھا۔ مذکورہ استثنیٰ/اخراج کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کرتے ہوئے اسے 30 جون 2027 تک کر دیا گیا ہے۔

فی الحال لگژری گاڑیوں پر 40 فیصد تک کی شرح سے وفاقی ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) عائد ہوتی ہے۔ تاہم الیکٹرک گاڑیوں، جن میں الیکٹرک کاریں، ایس یو ویز اور دیگر الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں، کو ایف ای ڈی کے دائرہ کار سے مستثنیٰ رکھا گیا تھا۔ ایف بی آر نے مزید بتایا کہ اب لگژری الیکٹرک گاڑیوں پر 75 ہزار ڈالر سے زائد اور 110 ہزار ڈالر تک مالیت کی ای وی پر 30 فیصد جبکہ 110 ہزار ڈالر سے زائد مالیت کی ای وی پر 40 فیصد ایف ای ڈی عائد کر دی گئی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف