BR100 Increased By (0.23%)
BR30 Increased By (0.16%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.15%)
BAFL 60.54 Increased By ▲ 0.77 (1.29%)
BIPL 24.25 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.16 (-0.51%)
CNERGY 11.71 Decreased By ▼ -0.02 (-0.17%)
DFML 15.66 Decreased By ▼ -0.03 (-0.19%)
DGKC 202.01 Decreased By ▼ -2.06 (-1.01%)
FABL 95.85 Decreased By ▼ -0.17 (-0.18%)
FCCL 60.64 Decreased By ▼ -1.07 (-1.73%)
FFL 14.77 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.89 Increased By ▲ 0.21 (1.07%)
HBL 308.22 Decreased By ▼ -1.21 (-0.39%)
HUBC 207.02 Increased By ▲ 2.82 (1.38%)
HUMNL 8.39 Decreased By ▼ -0.33 (-3.78%)
KEL 6.34 Increased By ▲ 0.02 (0.32%)
LOTCHEM 24.72 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
MLCF 104.90 Increased By ▲ 0.97 (0.93%)
OGDC 316.21 Increased By ▲ 0.34 (0.11%)
PAEL 35.56 Decreased By ▼ -0.02 (-0.06%)
PIBTL 14.00 Increased By ▲ 0.34 (2.49%)
PIOC 273.53 Increased By ▲ 2.41 (0.89%)
PPL 227.23 Increased By ▲ 1.16 (0.51%)
PRL 80.87 Increased By ▲ 0.59 (0.73%)
SNGP 94.54 Increased By ▲ 0.59 (0.63%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
TELE 7.48 Decreased By ▼ -0.07 (-0.93%)
TPLP 12.92 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 53.35 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 9.33 Increased By ▲ 0.94 (11.2%)
WTL 1.38 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

امریکی روزگار اعدادوشمار سے قبل سونے کی قیمت میں کمی

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد کمی سے 4,154.78 ڈالر فی اونس ہوگئی
شائع اپ ڈیٹ

سونے کی قیمتوں میں جمعہ کو کمی ریکارڈ کی گئی اور قیمتی دھات مسلسل دوسری ہفتہ وار کمی کی جانب گامزن رہی۔ امریکی ڈالر کی مضبوطی اور امریکی ٹریژری بانڈز کی بلند شرحِ منافع نے سونے کی قیمتوں پر دباؤ ڈالا، جبکہ سرمایہ کار امریکی روزگار کے اہم اعدادوشمار کے منتظر ہیں تاکہ امریکی فیڈرل ریزرو کی آئندہ شرح سود کی پالیسی کے بارے میں اندازہ لگایا جاسکے۔

روئٹرز کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.6 فیصد کمی سے 4,154.78 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ رواں ہفتے اب تک سونے کی قیمت میں 3 فیصد سے زیادہ کمی ہوچکی ہے۔ امریکی گولڈ فیوچرز بھی 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 4,184 ڈالر فی اونس پر آگئے۔

امریکی ڈالر رواں ہفتے اضافے کی جانب گامزن ہے، جس کے باعث دیگر کرنسیوں کے حامل خریداروں کے لیے ڈالر میں قیمت رکھنے والی دھاتیں مہنگی ہوگئی ہیں۔ ادھر 10 اور 30 سالہ امریکی ٹریژری بانڈز کی شرح منافع جمعرات کو 2002 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کے سی ایم ٹریڈ کے سینئر مالیاتی مارکیٹ تجزیہ کار کائل روڈا نے کہا کہ مارکیٹ کے شرکا امریکی شرح سود کی توقعات اور مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی سیاسی پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی نان فارم پے رولز کے اعدادوشمار شرح سود کی توقعات کے لیے اہم ہوں گے، کیونکہ مضبوط روزگار رپورٹ فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات بڑھا سکتی ہے، جس سے سونے کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

مارکیٹ میں رواں ماہ شرح سود میں اضافے کا امکان تقریباً 25 فیصد رہ گیا ہے، جو ہفتے کے آغاز میں 70 فیصد تھا، جبکہ دسمبر میں اضافے کا امکان 79 فیصد ہے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی 0.5 فیصد، پلاٹینم 0.4 فیصد سستا ہوا، جبکہ پیلیڈیم کی قیمت 0.1 فیصد بڑھی۔ تینوں دھاتیں بھی ہفتہ وار کمی کی جانب گامزن ہیں۔

Comments

200 حروف