BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

لکی موٹر نے نئی کیا اسٹونک ٹربو کی بکنگ کا آغاز کردیا

  • اسٹونک دو مختلف ماڈلز میں دستیاب ہوگی۔ 1.0 لیٹر ٹربو ایکس کی قیمت 54 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ 1.0 لیٹر ٹربو ایس کی قیمت 58 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے
شائع اپ ڈیٹ

لکی موٹر کارپوریشن (ایل ایم سی) نے جمعرات کو نئی کیا اسٹونک 1.0 لیٹر ٹربو کی باضابطہ لانچنگ کا اعلان کرتے ہوئے یکم اکتوبر سے اس کمپیکٹ کراس اوور کی بکنگ بھی شروع کردی ہے۔

اسٹونک دو مختلف ماڈلز میں دستیاب ہوگی۔ 1.0 لیٹر ٹربو ایکس کی قیمت 54 لاکھ 99 ہزار روپے جبکہ 1.0 لیٹر ٹربو ایس کی قیمت 58 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، یعنی دونوں ماڈلز کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کا فرق ہے۔ دونوں قیمتیں ایکس فیکٹری ہیں اور ان میں فریٹ اور انشورنس کے اخراجات شامل نہیں ہیں۔

ایل ایم سی کے مطابق اس ماڈل میں کیا کی جدید ترین ڈیزائن خصوصیات، 17 انچ الائے وہیلز اور نیا دو رنگی اندرونی ڈیزائن دیا گیا ہے۔ گاڑی میں 1.0 لیٹر ٹربو چارجڈ انجن نصب ہے، جسے 7 اسپیڈ ڈوئل کلچ ٹرانسمیشن (ڈی سی ٹی) کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس کا مقصد ایندھن کی بچت اور ڈرائیونگ کو زیادہ آسان بنانا ہے۔ کمپنی نے اس ماڈل کی قیمت کو اس سیگمنٹ کے لیے پرکشش قرار دیا ہے۔

صارفین اپنی قریبی کیا ڈیلرشپ یا ایل ایم سی کے آن لائن بکنگ پورٹل کے ذریعے گاڑی بک کراسکتے ہیں۔

بکنگ کی شرائط کے مطابق مکمل ادائیگی کرنے والے صارفین کو محدود اسٹاک کے لیے پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر قیمت محفوظ رکھنے کی سہولت حاصل ہوگی، جبکہ گاڑیوں کی ڈیلیوری نومبر اور دسمبر 2026 میں شیڈول کی گئی ہے۔

دسمبر 2026 کے بعد گاڑی کی ڈیلیوری کے خواہش مند خریدار 10 لاکھ روپے کی جزوی ادائیگی کے ساتھ بکنگ کراسکتے ہیں۔ تمام ادائیگیاں لکی موٹر کارپوریشن کے نام پر کی جائیں گی۔

کمپنی نے مزید کہا کہ ڈیلیوری سے قبل حکومت کی جانب سے عائد کیا جانے والا کوئی بھی نیا یا اضافی ڈیوٹی، ٹیکس یا چارج، جس کے نتیجے میں گاڑی کی قیمت میں تبدیلی ہو، اس کی ادائیگی صارف کو کرنا ہوگی۔

Comments

200 حروف