BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

صومالیہ میں اغوا ہونے والے جہاز سے بازیاب 4 پاکستانی کل وطن پہنچیں گے، اسحاق ڈار

  • واقعے میں جاں بحق تین پاکستانیوں کی میتیں بھی ملک میں واپس لائی جارہی ہیں
شائع اپ ڈیٹ

صومالیہ کے ساحل پر ایم وی آنر 25 کے اغوا سے بازیاب چار پاکستانی عملہ ہفتے کو کراچی پہنچے گا۔ یہ بات نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتائی۔

بیان کے مطابق واقعے سے متاثرہ 10 پاکستانی عملے میں سے چار ارکان یاسر خان، عقیل خان، امین بن شمس اور عثمان غنی کو دفتر خارجہ اور جبوتی میں پاکستانی سفارتخانے کی مسلسل کوششوں کے بعد بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جان بحق ہونے والے تین پاکستانی عملے کے ارکان رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری کی میتیں بھی پاکستان واپس لائی جا رہی ہیں۔

اسحاق ڈار نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمل کو تیز کرنے کے لیے تمام ضروری قانونی اور دیگر کارروائیاں فوری طور پر مکمل کی جا رہی ہیں۔

باقی تین پاکستانی عملے کے ارکان عمران علی، یاسین محمد اور سید یوسف حسین کپتان کے ساتھ جہاز پر ہی موجود ہیں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان ان کی محفوظ منتقلی اور جلد از جلد وطن واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے دوست ممالک کے ساتھ فعال طور پر رابطہ کاری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں دفترِ خارجہ اس معاملے سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور تمام پاکستانی شہریوں بشمول متوفین کی میتوں کی جلد از جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دفترِ خارجہ متاثرہ خاندانوں کو تمام ممکنہ تعاون فراہم کرتا رہے گا۔

Comments

200 حروف