کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 4181 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 4181 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2000 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کے اضافے سے 6578 روپے ہوگئی۔
























Comments