BR100 Increased By (0.23%)
BR30 Increased By (0.16%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.15%)
BAFL 60.54 Increased By ▲ 0.77 (1.29%)
BIPL 24.25 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.16 (-0.51%)
CNERGY 11.71 Decreased By ▼ -0.02 (-0.17%)
DFML 15.66 Decreased By ▼ -0.03 (-0.19%)
DGKC 202.01 Decreased By ▼ -2.06 (-1.01%)
FABL 95.85 Decreased By ▼ -0.17 (-0.18%)
FCCL 60.64 Decreased By ▼ -1.07 (-1.73%)
FFL 14.77 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.89 Increased By ▲ 0.21 (1.07%)
HBL 308.22 Decreased By ▼ -1.21 (-0.39%)
HUBC 207.02 Increased By ▲ 2.82 (1.38%)
HUMNL 8.39 Decreased By ▼ -0.33 (-3.78%)
KEL 6.34 Increased By ▲ 0.02 (0.32%)
LOTCHEM 24.72 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
MLCF 104.90 Increased By ▲ 0.97 (0.93%)
OGDC 316.21 Increased By ▲ 0.34 (0.11%)
PAEL 35.56 Decreased By ▼ -0.02 (-0.06%)
PIBTL 14.00 Increased By ▲ 0.34 (2.49%)
PIOC 273.53 Increased By ▲ 2.41 (0.89%)
PPL 227.23 Increased By ▲ 1.16 (0.51%)
PRL 80.87 Increased By ▲ 0.59 (0.73%)
SNGP 94.54 Increased By ▲ 0.59 (0.63%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
TELE 7.48 Decreased By ▼ -0.07 (-0.93%)
TPLP 12.92 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 53.35 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 9.33 Increased By ▲ 0.94 (11.2%)
WTL 1.38 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان کا تجارتی خسارہ ستمبر میں 6 فیصد بڑھ کر 3.6 ارب ڈالر ہوگیا

  • ستمبر 2025 میں برآمدات اور درآمدات کا فرق 3.35 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026 میں پاکستان کا تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 6 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 3.56 ارب ڈالر ہوگیا۔

ستمبر 2025 میں برآمدات اور درآمدات کے درمیان فرق 3.35 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ستمبر 2026 میں برآمدات میں اضافے کے باوجود تجارتی خسارے میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ہوا۔

ستمبر 2026 میں ملکی برآمدات 17.6 فیصد اضافے سے 2.94 ارب ڈالر رہیں، جبکہ ستمبر 2025 میں یہ 2.5 ارب ڈالر تھیں۔

دوسری جانب درآمدات 11 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 6.49 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی ماہ میں 5.85 ارب ڈالر تھیں۔

ماہانہ بنیادوں پر بھی ستمبر میں تجارتی خسارہ اگست 2026 کے 3.29 ارب ڈالر کے مقابلے میں تقریباً 8 فیصد بڑھ گیا۔

مالی سال 2026-27 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں تجارتی خسارہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے 9.37 ارب ڈالر کے مقابلے میں 15 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 10.79 ارب ڈالر ہوگیا۔

اس دوران برآمدات تقریباً 11 فیصد بڑھ کر 8.42 ارب ڈالر رہیں، جو گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 7.59 ارب ڈالر تھیں۔

دوسری جانب پہلی سہ ماہی میں درآمدات 13 فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ 19.22 ارب ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں یہ 16.97 ارب ڈالر تھیں۔

Comments

200 حروف