BR100 Increased By (0.55%)
BR30 Decreased By (-0%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.35%)
BAFL 60.00 Increased By ▲ 0.32 (0.54%)
BIPL 24.46 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
BOP 31.24 Decreased By ▼ -0.17 (-0.54%)
CNERGY 11.83 Decreased By ▼ -0.07 (-0.59%)
DFML 16.26 Decreased By ▼ -1.34 (-7.61%)
DGKC 201.80 Increased By ▲ 0.84 (0.42%)
FABL 93.88 Increased By ▲ 0.58 (0.62%)
FCCL 59.35 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
FFL 14.13 Decreased By ▼ -0.22 (-1.53%)
GGL 19.59 Decreased By ▼ -0.20 (-1.01%)
HBL 303.50 Decreased By ▼ -0.63 (-0.21%)
HUBC 206.49 Increased By ▲ 0.45 (0.22%)
HUMNL 8.07 Increased By ▲ 0.08 (1%)
KEL 6.13 Decreased By ▼ -0.07 (-1.13%)
LOTCHEM 25.80 Increased By ▲ 1.25 (5.09%)
MLCF 103.25 Decreased By ▼ -0.46 (-0.44%)
OGDC 312.66 Decreased By ▼ -0.07 (-0.02%)
PAEL 34.76 Decreased By ▼ -0.12 (-0.34%)
PIBTL 13.78 Decreased By ▼ -0.09 (-0.65%)
PIOC 270.75 Decreased By ▼ -0.89 (-0.33%)
PPL 222.70 Decreased By ▼ -0.17 (-0.08%)
PRL 82.15 Decreased By ▼ -0.21 (-0.25%)
SNGP 91.50 Decreased By ▼ -3.25 (-3.43%)
SSGC 23.93 Increased By ▲ 0.42 (1.79%)
TELE 7.33 Decreased By ▼ -0.02 (-0.27%)
TPLP 12.74 Decreased By ▼ -0.01 (-0.08%)
TRG 52.74 Decreased By ▼ -0.25 (-0.47%)
UNITY 8.49 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.07 (5.34%)
مارکٹس

ایران پر پابندیوں میں نرمی اور جنگی خطرات کے درمیان خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

  • برینٹ کروڈ فیوچرز 65 سینٹ بڑھ کر 112.84 ڈالر فی بیرل ہو گیا
شائع اپ ڈیٹ

پیر کے روز تیل کی قیمتیں اتار چڑھائو کا شکار رہیں کیونکہ سرمایہ کار امریکی اور ایرانی خطرات کا جائزہ لے رہے تھے جبکہ واشنگٹن کی جانب سے عارضی طور پر پابندیاں ہٹانے کے بعد لاکھوں بیرل ایرانی تیل کی بحری ترسیل شروع ہوگئی ہے۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 65 سینٹ بڑھ کر 112.84 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 98.75 ڈالر فی بیرل پر 84 سینٹ کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ دونوں کنٹریکٹس سیشن کے آغاز میں ایک ڈالر سے زائد نیچے تھے۔ برینٹ اورڈبلیو ٹی آئی کے درمیان 13 ڈالر فی بیرل سے زیادہ کا فرق سالوں میں سب سے زیادہ ہے۔

تیل کی مارکیٹ کے ماہر وندنا ہری نے کہا کہ قلیل مدت میں دھمکیاں اور بیان بازی تیل کی قیمتوں پر اثر ڈال سکتی ہیں لیکن طویل مدتی رجحان مشرق وسطیٰ کے تیل کی ترسیل کی حالت سے طے ہوگا۔

ہفتے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھول نہیں دیا تو وہ ایران کے پاور پلانٹس کو تباہ کر دیں گے، جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ اگر ایران کے پاور پلانٹس پر حملہ کیا گیا تو اہم توانائی انفراسٹرکچر بھی تباہ ہو سکتا ہے ۔

ایندھن کے ماہر امریتا سین نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ مزید کشیدگی بڑھے گی اور تیل کی قیمتیں بڑھیں گی۔ وہیں بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فاتح بیرول نے کہا کہ موجودہ بحران بہت سنگین ہے اور 1970 کی دہائی کے دو تیل کے بحران سے بھی بدتر ہے۔

خلیج میں جنگ نے اہم توانائی کی سہولیات کو نقصان پہنچایا اور آبنائے ہرمز کے راستے شپنگ تقریباً رک گئی، جو عالمی تیل اور ایل این جی کے 20 فیصد بہاؤ کو سنبھالتا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطیٰ میں روزانہ 7 سے 10 ملین بیرل تیل کی پیداوار متاثر ہوئی۔

عراق نے تمام غیر ملکی کمپنیوں آئل فیلڈ پر فورس میجر کا اعلان کیا اور بسرا آئل کمپنی کی پیداوار 3.3 ملین بیرل سے کم کر کے 900,000 بیرل فی دن کر دی گئی۔ ہندوستانی ریفائنرز ایرانی تیل کی خریداری دوبارہ شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ ایشیا کے دیگر ریفائنرز بھی اس امکان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

وندنا ہری کے مطابق، اگر ایران پڑوسی ریاستوں پر جوابی حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے تو دھمکی کے اثرات محدود رہیں گے، اور اس بحران کا حل آبنائے ہرمز کے راستے کی بحالی میں ہے۔

Comments

Comments are closed.