تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ین پر دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ دباؤ اب اس حد تک شدید ہو چکا کہ کرنسی مارکیٹ میں مداخلت کے خدشات دوبارہ ابھرنے لگے ہیں
حکام یہ اشارہ بھی دے رہے ہیں کہ اگر ین کی قدر میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ یا تیز گراوٹ دیکھی گئی تو وہ مداخلت کر سکتے ہیں۔
برطانوی وزراء نے اس بات کی توثیق کی کہ خطے کے اجتماعی دفاع کے لیے امریکہ کو برطانوی اڈوں کے استعمال کی دی گئی اجازت میں وہ دفاعی کارروائیاں بھی شامل ہیں جن کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال ہونے والے میزائل ٹھکانوں اور صلاحیتوں کو کمزور کرنا ہے، ڈاؤننگ اسٹریٹ کا بیان