BR100 Increased By (1.01%)
BR30 Increased By (0.58%)
KSE100 Increased By (0.88%)
KSE30 Increased By (1.03%)
BAFL 60.49 Increased By ▲ 0.81 (1.36%)
BIPL 24.40 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
BOP 31.43 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
CNERGY 12.05 Increased By ▲ 0.15 (1.26%)
DFML 17.39 Decreased By ▼ -0.21 (-1.19%)
DGKC 203.21 Increased By ▲ 2.25 (1.12%)
FABL 93.50 Increased By ▲ 0.20 (0.21%)
FCCL 59.80 Increased By ▲ 0.31 (0.52%)
FFL 14.35 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 19.90 Increased By ▲ 0.11 (0.56%)
HBL 306.45 Increased By ▲ 2.32 (0.76%)
HUBC 207.25 Increased By ▲ 1.21 (0.59%)
HUMNL 8.18 Increased By ▲ 0.19 (2.38%)
KEL 6.22 Increased By ▲ 0.02 (0.32%)
LOTCHEM 26.03 Increased By ▲ 1.48 (6.03%)
MLCF 104.59 Increased By ▲ 0.88 (0.85%)
OGDC 313.60 Increased By ▲ 0.87 (0.28%)
PAEL 34.97 Increased By ▲ 0.09 (0.26%)
PIBTL 13.87 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 273.49 Increased By ▲ 1.85 (0.68%)
PPL 224.11 Increased By ▲ 1.24 (0.56%)
PRL 83.20 Increased By ▲ 0.84 (1.02%)
SNGP 92.45 Decreased By ▼ -2.30 (-2.43%)
SSGC 24.10 Increased By ▲ 0.59 (2.51%)
TELE 7.36 Increased By ▲ 0.01 (0.14%)
TPLP 12.85 Increased By ▲ 0.10 (0.78%)
TRG 53.12 Increased By ▲ 0.13 (0.25%)
UNITY 8.65 Increased By ▲ 0.17 (2%)
WTL 1.30 Decreased By ▼ -0.01 (-0.76%)
کاروبار اور معیشت

وزیر خزانہ کی سنگاپور میں پاکستان کو سرمایہ کاری مرکز بنانے کی دعوت

  • محمد اورنگزیب کی پاکستانی تارکین وطن اور کاروباری برادری کے ارکان سے ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سنگاپور میں مقیم پاکستانی تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے ایک پُرکشش مقام کے طور پر متعارف کرانے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اور حکومت کے نجکاری پروگرام کو بھی اجاگر کیا۔

یہ پیش رفت بدھ کی شام سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمشنر رابعہ شفیق کی جانب سے پاکستان ہاؤس میں دیے گئے عشائیے کے موقع پر سامنے آئی، جہاں وزیر خزانہ نے پاکستانی تارکین وطن اور کاروباری برادری کے ارکان سے ملاقات کی۔ ایک بیان کے مطابق، اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے شرکا کو پاکستان میں بہتر ہوتے معاشی استحکام کی صورتحال اور معیشت کو مضبوط بنانے اور مالیاتی خسارہ کم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، معاشی اصلاحات متعارف کرانے اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے حکومتی عزم کو بھی اجاگر کیا۔

سنگاپور میں اپنے قیام کے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے پاکستانی تارکین وطن کو ملک کا ایک قیمتی اثاثہ اور پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم شراکت دار قرار دیا۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں، بالخصوص کاروباری برادری کے ارکان پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے ایک پُرکشش مقام کے طور پر متعارف کرائیں اور پاکستان اور سنگاپور کے سرمایہ کاروں کے درمیان روابط اور تعاون کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں۔

وزیر خزانہ نے شرکا کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں دستیاب سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے حکومت کے نجکاری پروگرام کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی نجکاری سے قومی خزانے پر مالی بوجھ کم کرنے، حکومتی اخراجات محدود رکھنے اور معاشی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

پاکستانی کاروباری برادری کے ارکان نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے زیادہ پُرکشش بنانے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے حوالے سے اپنی آرا پیش کیں۔ انہوں نے کاروباری اداروں کے درمیان روابط اور تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا اور سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی تعاون کو وسعت دینے کے لیے تجاویز پیش کیں۔

Comments

200 حروف