مارکٹس
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے کی کمی ریکارڈ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کی کمی سے 3727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر کی کمی سے 3727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3700 روپے کی بڑی کمی سے 3 لاکھ 95 ہزار236 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3172 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 38 ہزار 851 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 10000 روپے کی بڑی کمی سے 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 43 روپے کی کمی سے 5005 روپے ہوگئی۔

























Comments