BR100 Increased By (0.68%)
BR30 Increased By (0.59%)
KSE100 Increased By (0.59%)
KSE30 Increased By (0.62%)
BAFL 60.25 Increased By ▲ 0.57 (0.96%)
BIPL 24.45 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 31.48 Increased By ▲ 0.07 (0.22%)
CNERGY 12.05 Increased By ▲ 0.15 (1.26%)
DFML 17.60 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 202.10 Increased By ▲ 1.14 (0.57%)
FABL 93.89 Increased By ▲ 0.59 (0.63%)
FCCL 60.09 Increased By ▲ 0.60 (1.01%)
FFL 14.48 Increased By ▲ 0.13 (0.91%)
GGL 19.91 Increased By ▲ 0.12 (0.61%)
HBL 305.70 Increased By ▲ 1.57 (0.52%)
HUBC 207.27 Increased By ▲ 1.23 (0.6%)
HUMNL 8.19 Increased By ▲ 0.20 (2.5%)
KEL 6.26 Increased By ▲ 0.06 (0.97%)
LOTCHEM 24.85 Increased By ▲ 0.30 (1.22%)
MLCF 104.85 Increased By ▲ 1.14 (1.1%)
OGDC 313.99 Increased By ▲ 1.26 (0.4%)
PAEL 34.95 Increased By ▲ 0.07 (0.2%)
PIBTL 13.94 Increased By ▲ 0.07 (0.5%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.36 (0.5%)
PPL 224.09 Increased By ▲ 1.22 (0.55%)
PRL 83.83 Increased By ▲ 1.47 (1.78%)
SNGP 92.25 Decreased By ▼ -2.50 (-2.64%)
SSGC 24.08 Increased By ▲ 0.57 (2.42%)
TELE 7.48 Increased By ▲ 0.13 (1.77%)
TPLP 12.79 Increased By ▲ 0.04 (0.31%)
TRG 53.33 Increased By ▲ 0.34 (0.64%)
UNITY 8.50 Increased By ▲ 0.02 (0.24%)
WTL 1.31 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

شی جن پنگ اور پیوٹن سے تاریخی ملاقات انعقاد سے پہلے ہی بڑی کامیابی ہے، ٹرمپ

  • دنیا کی تین بڑی جوہری طاقتوں کے سربراہان کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی سفارتی ملاقات ہے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ جمعرات کو ہونے والی سہ فریقی ملاقات کو انعقاد سے قبل ہی بڑی کامیابی قرار دے دیا۔ چین میں ٹرمپ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جہاں شی جن پنگ نے خود ایئرپورٹ پر ان کا خیرمقدم کیا۔

دنیا کی تین بڑی جوہری طاقتوں کے سربراہان کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی سفارتی ملاقات ہے، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق اس سے کسی بڑے معاہدے یا اہم پیش رفت کا امکان کم ہے۔ دوسری جانب چھوٹے ممالک کو خدشہ ہے کہ اس ملاقات میں ان کے مفادات کو نظرانداز کیا جاسکتا ہے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے چین میں اپنے شاندار استقبال کو سراہا اور کہا کہ شی جن پنگ نے کسی دوسرے عالمی رہنما کے لیے اس طرح ایئرپورٹ پر استقبال نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزاروں افراد، بچوں اور فوجیوں کی موجودگی میں شاندار استقبال دونوں ممالک کے لیے بڑی کامیابی ہے۔

شی جن پنگ نے اپنے خطاب میں آزادانہ تجارت پر زور دیتے ہوئے چین کو ایک مستحکم تجارتی شراکت دار قرار دیا۔

ٹرمپ نے ملاقات میں جوہری ہتھیاروں پر کنٹرول کو مرکزی موضوع بنانے کی خواہش ظاہر کی، تاہم چین پہلے ہی امریکا اور روس کے ساتھ اس معاملے پر مذاکرات میں شامل ہونے کی مخالفت کرچکا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ چین جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کررہا ہے اور وہ چاہیں گے کہ ایسا نہ ہو۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ اپنے جوہری ہتھیاروں میں 2 ہزار کی کمی کرنا ایک مشکل فیصلہ ہوگا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یوکرین جنگ، ایران تنازع، تجارت، جوہری ہتھیاروں اور چین کی فوجی استعداد میں اضافے پر اختلافات کے باعث تینوں رہنماؤں کے لیے کسی ٹھوس اتفاق رائے تک پہنچنا مشکل ہوگا۔ ملاقات میں امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ بندی اور چینی کمپنیوں کو جدید امریکی چِپ ٹیکنالوجی تک رسائی کا معاملہ بھی اہمیت کا حامل ہوگا۔

Comments

200 حروف