کاروبار اور معیشت
سونا 10 ہزار روپے تولہ کمی سے چار لاکھ کی سطح سے بھی نیچے آگیا
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا100 ڈالر کی نمایاں کمی سے 3,764 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی،سونا چار لاکھ روپے تولہ کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا100 ڈالر کی نمایاں کمی سے 3,764 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10,000 روپے کی بڑی کمی سے 3 لاکھ 98 ہزار936روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 8,573 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پرمستحکم رہی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 180 روپے کی کمی سے 5,048 روپے ہوگئی۔





















Comments