BR100 Decreased By (-0.71%)
BR30 Decreased By (-0.24%)
KSE100 Decreased By (-0.69%)
KSE30 Decreased By (-0.69%)
BAFL 59.68 Decreased By ▼ -1.28 (-2.1%)
BIPL 24.43 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
BOP 31.41 Decreased By ▼ -0.04 (-0.13%)
CNERGY 11.90 Increased By ▲ 0.45 (3.93%)
DFML 17.60 Increased By ▲ 0.81 (4.82%)
DGKC 200.96 Decreased By ▼ -0.03 (-0.01%)
FABL 93.30 Decreased By ▼ -1.94 (-2.04%)
FCCL 59.49 Decreased By ▼ -0.33 (-0.55%)
FFL 14.35 Decreased By ▼ -0.18 (-1.24%)
GGL 19.79 Decreased By ▼ -0.17 (-0.85%)
HBL 304.13 Decreased By ▼ -3.08 (-1%)
HUBC 206.04 Decreased By ▼ -1.34 (-0.65%)
HUMNL 7.99 Decreased By ▼ -0.16 (-1.96%)
KEL 6.20 Decreased By ▼ -0.09 (-1.43%)
LOTCHEM 24.55 Decreased By ▼ -0.10 (-0.41%)
MLCF 103.71 Decreased By ▼ -1.42 (-1.35%)
OGDC 312.73 Decreased By ▼ -1.31 (-0.42%)
PAEL 34.88 Decreased By ▼ -0.73 (-2.05%)
PIBTL 13.87 Decreased By ▼ -0.13 (-0.93%)
PIOC 271.64 Decreased By ▼ -3.39 (-1.23%)
PPL 222.87 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 82.36 Increased By ▲ 2.85 (3.58%)
SNGP 94.75 Increased By ▲ 0.29 (0.31%)
SSGC 23.51 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
TELE 7.35 Decreased By ▼ -0.06 (-0.81%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.13 (-1.01%)
TRG 52.99 Decreased By ▼ -0.21 (-0.39%)
UNITY 8.48 Decreased By ▼ -0.28 (-3.2%)
WTL 1.31 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

پاکستان کی روس کو آلو اور کینو برآمد کرنے کے قواعد میں نرمی

  • روس کو آلو اور کینو کی برآمدات کے لیے مالیاتی ضمانت کی شرط سے 15 مئی 2027ء تک استثنیٰ؛ تجارتی روابط اور زرِمبادلہ آمدن بڑھانے کی راہ ہموار
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے روس کو سمندری اور زمینی راستوں کے ذریعے آلو اور کینو برآمد کرنے کے لیے مالیاتی ضمانت کی شرط سے ایک مرتبہ استثنیٰ دے دیا ہے، جس کا اطلاق 15 مئی 2027ء تک ہوگا۔

بزنس ریکارڈر کو دستیاب ایک سرکاری یادداشت کے مطابق، اس فیصلے کے تحت برآمد کنندگان کو تین اقسام کی مصنوعات روس بھیجنے کے لیے مالیاتی دستاویز فراہم کرنے کی شرط سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ان میں آلو (ایچ ایس کوڈ 0701.9000)، کینو/مینڈرین (0805.2100) اور دیگر مینڈرین (0805.2910) شامل ہیں۔

یہ استثنیٰ 15 مئی 2027ء تک مؤثر رہے گا۔

برآمدات میں مالیاتی دستاویز سے مراد ادائیگی، قرض یا تجارتی خطرات سے تحفظ کا ایسا انتظام ہے، جس میں لیٹر آف کریڈٹ (ایل سی)، برآمدی معاہدہ، دستاویزی وصولی یا پیشگی ادائیگی شامل ہوسکتی ہے۔ اس کا مقصد برآمد کنندہ اور بیرون ملک خریدار کے درمیان ادائیگی کو یقینی بنانا اور تجارتی خطرات کا انتظام کرنا ہوتا ہے۔

پاکستان نے اس سے قبل دسمبر 2025ء میں بھی ایران کے زمینی راستے سے دولتِ مشترکہ کے آزاد ممالک (سی آئی ایس) کو کینو اور آلو کی برآمدات کے لیے اسی نوعیت کا ایک مرتبہ استثنیٰ دیا تھا۔ سی آئی ایس دسمبر 1991ء میں سوویت یونین کے انہدام کے بعد قائم ہونے والی علاقائی بین الحکومتی تنظیم ہے، جس کے اس وقت 9 مستقل رکن ممالک ہیں، جن میں آرمینیا، آذربائیجان، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، مالدووا، روس، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔

رواں سال فروری میں پاکستان اور روس نے براہِ راست زمینی اور فضائی روابط بڑھا کر علاقائی تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا۔

بعد ازاں اپریل میں روسی وفاقی ادارے برائے ویٹرنری و نباتاتی نگرانی (روس سیلخوز نادزور) نے پنجاب سے آلو کی روس درآمد کی اجازت دے دی تھی۔ یہ منظوری مئی 2025ء سے عائد نباتاتی صحت سے متعلق پابندیوں کے بعد دی گئی تھی۔

گندم، چاول اور مکئی کے بعد ملک کی اہم غذائی فصلوں میں شمار ہونے والے آلو کی کاشت میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جس کی بنیادی وجوہات میں بڑھتی ہوئی طلب اور کاشت کاری کے بہتر طریقے شامل ہیں۔

آلو کی کاشت کے زیرِ استعمال رقبہ 2015-16ء میں تقریباً ایک لاکھ 77 ہزار 700 ہیکٹر تھا، جو 2025-26ء میں بڑھ کر تقریباً 4 لاکھ 62 ہزار 160 ہیکٹر ہوگیا، اس طرح اس میں تقریباً 160 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 2025-26ء کے دوران آلو کی پیداوار تقریباً ایک کروڑ 20 لاکھ ٹن رہی۔

پاکستان میں کینو کا سیزن عموماً دسمبر سے اپریل تک جاری رہتا ہے، جبکہ جنوری اور فروری میں اس کی پیداوار عروج پر ہوتی ہے۔

دسمبر 2025ء میں آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز، امپورٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن نے کینو کی برآمدات کا ہدف 3 لاکھ ٹن مقرر کیا تھا، جس سے 11 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہونے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان نئی اقسام کے ترش پھل متعارف کرانے اور سپلائی چین کی کارکردگی بہتر بنانے کے ذریعے آئندہ پانچ برسوں میں کینو کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی بڑھا کر 40 کروڑ ڈالر تک پہنچا سکتا ہے۔

Comments

200 حروف