BR100 Increased By (0.24%)
BR30 Increased By (0.04%)
KSE100 Increased By (0.23%)
KSE30 Increased By (0.27%)
BAFL 56.85 Decreased By ▼ -0.02 (-0.04%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.46 Increased By ▲ 0.11 (0.36%)
CNERGY 13.17 Increased By ▲ 0.05 (0.38%)
DFML 16.70 Increased By ▲ 0.80 (5.03%)
DGKC 193.40 Increased By ▲ 0.95 (0.49%)
FABL 94.15 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
FCCL 52.97 Increased By ▲ 0.18 (0.34%)
FFL 14.77 Increased By ▲ 0.05 (0.34%)
GGL 19.15 Decreased By ▼ -0.41 (-2.1%)
HBL 307.50 Increased By ▲ 1.40 (0.46%)
HUBC 201.95 Increased By ▲ 0.53 (0.26%)
HUMNL 10.16 No Change ▼ 0.00 (0%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.55 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 93.66 Increased By ▲ 0.50 (0.54%)
OGDC 315.95 Decreased By ▼ -0.78 (-0.25%)
PAEL 35.70 Increased By ▲ 0.07 (0.2%)
PIBTL 14.99 Increased By ▲ 0.31 (2.11%)
PIOC 243.70 Increased By ▲ 0.49 (0.2%)
PPL 226.00 Decreased By ▼ -0.91 (-0.4%)
PRL 93.41 Increased By ▲ 0.39 (0.42%)
SNGP 92.00 Increased By ▲ 0.16 (0.17%)
SSGC 23.85 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.87 Increased By ▲ 0.07 (0.9%)
TPLP 12.95 Decreased By ▼ -0.02 (-0.15%)
TRG 56.81 Increased By ▲ 0.25 (0.44%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

امریکا کی ایران پر ساتویں رات بھی شدید بمباری

  • ایران کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں کویت اور اردن میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا
شائع اپ ڈیٹ

مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ مسلسل ساتویں رات بھی شدت اختیار کر گئی، جہاں امریکی فضائی حملوں اور ایرانی جوابی کارروائیوں کے باعث خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکی حملوں میں جنوبی صوبہ ہرمزگان میں 3 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے، جبکہ امریکا کا کہنا ہے کہ اس نے ایرانی فوجی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے نئے حملے کیے ہیں۔

ایران کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں کے جواب میں کویت اور اردن میں امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق کویت میں علی السالم ایئربیس، العدیری کیمپ، اسلحہ ڈپو اور مواصلاتی تنصیبات پر حملے کیے گئے، جبکہ اردن کے الازرق فوجی اڈے پر ایندھن کے ذخائر کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی انٹیلی جنس کی ہدایت پر چلنے والے دو آئل ٹینکر بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگئے، تاہم امریکی فوج نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ پاسداران نے مزید کہا کہ انہوں نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے 4 جہازوں کو بھی روک دیا۔

ایران کے سپریم لیڈر کے سینئر فوجی مشیر میجر جنرل محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی حملے مزید 2 سے 3 روز جاری رہے تو ایران مکمل جارحانہ کارروائیاں دوبارہ شروع کرے گا اور جوابی حملے صرف برابر کی سطح تک محدود نہیں رہیں گے۔

دوسری جانب ایران کی وزارتِ توانائی نے امریکی حملوں سے توانائی کے ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کے بعد شہریوں سے بجلی کی بچت اور ایئر کنڈیشنرز کم استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔ کویت نے بھی ایرانی حملوں کے بعد بجلی اور پانی کے ایک پلانٹ کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں سے بجلی کے محتاط استعمال کی درخواست کی۔

ادھر چین اور پاکستان سمیت متعدد ممالک نے امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ فوری جنگ بندی کریں، مذاکرات کی بحالی کی طرف آئیں اور خطے میں مزید کشیدگی سے گریز کریں، جبکہ آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کے باعث عالمی توانائی کی ترسیل پر بھی خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Comments

200 حروف