دنیا
بحرین میں ممکنہ خطرات کے پیش نظر دو الرٹس جاری
- یہ وارننگز ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے دو روز قبل بحرین میں امریکی ابتدائی انتباہی ریڈار پر حملے کا دعویٰ کرنے کے بعد سامنے آئی ہیں
بحرین نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ممکنہ خطرات سے متعلق دو الگ الگ الرٹس جاری کیے، جو ستمبر کے بعد خلیجی ملک کی جانب سے اس نوعیت کی پہلی وارننگز ہیں۔
امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کے ہیڈکوارٹرز کی میزبانی کرنے والے ملک بحرین کی وزارت داخلہ نے شہریوں اور رہائشیوں کو پرسکون رہنے اور قریب ترین محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ تاہم وزارت نے خطرات سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
یہ وارننگز ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے دو روز قبل بحرین میں امریکی ابتدائی انتباہی ریڈار پر حملے کا دعویٰ کرنے کے بعد سامنے آئی ہیں۔
امریکی فوج نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے ایران کے دو ڈرونز کو راستے میں ہی روک لیا تھا اور اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

























Comments