BR100 Increased By (0.9%)
BR30 Increased By (1.57%)
KSE100 Increased By (1.03%)
KSE30 Increased By (1.22%)
BAFL 59.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.02%)
BIPL 24.44 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 31.45 Increased By ▲ 0.22 (0.7%)
CNERGY 11.78 Increased By ▲ 0.19 (1.64%)
DFML 15.98 Increased By ▲ 0.25 (1.59%)
DGKC 205.50 Decreased By ▼ -0.87 (-0.42%)
FABL 96.50 Increased By ▲ 0.51 (0.53%)
FCCL 61.31 Decreased By ▼ -0.23 (-0.37%)
FFL 14.82 Decreased By ▼ -0.20 (-1.33%)
GGL 19.64 Decreased By ▼ -0.05 (-0.25%)
HBL 311.97 Increased By ▲ 1.32 (0.42%)
HUBC 206.69 Increased By ▲ 1.36 (0.66%)
HUMNL 8.74 Increased By ▲ 0.15 (1.75%)
KEL 6.29 Increased By ▲ 0.03 (0.48%)
LOTCHEM 24.99 Increased By ▲ 0.31 (1.26%)
MLCF 104.22 Increased By ▲ 0.14 (0.13%)
OGDC 320.00 Increased By ▲ 6.61 (2.11%)
PAEL 35.75 Decreased By ▼ -0.05 (-0.14%)
PIBTL 13.94 Increased By ▲ 0.47 (3.49%)
PIOC 272.00 Increased By ▲ 1.49 (0.55%)
PPL 231.25 Increased By ▲ 9.44 (4.26%)
PRL 80.90 Increased By ▲ 1.82 (2.3%)
SNGP 94.00 Increased By ▲ 0.32 (0.34%)
SSGC 24.10 Increased By ▲ 0.23 (0.96%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.93 Increased By ▲ 0.42 (3.36%)
TRG 53.90 Increased By ▲ 0.46 (0.86%)
UNITY 8.52 Increased By ▲ 0.18 (2.16%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.02 (1.6%)
پاکستان

ماری انرجیز کو ریکوڈک کے قریب تانبے اور سونے کے اہم ذخائر مل گئے

پاکستان کی بڑی تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار (ای اینڈ پی) کمپنیوں میں شامل ماری انرجیز لمیٹڈ نے اپنی مکمل ملکیتی...
شائع اپ ڈیٹ

ماری انرجیز لمیٹڈ نے اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ماری منرلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ایسٹ سیاہ ڈیک (ای ایس ڈی۔1) کے مقام پر تانبے اور سونے کے اہم ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ارسال کردہ نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی کے مطابق یہ دریافت بلوچستان کے علاقے کوہِ سلطان میں واقع سیاہ ڈیک منصوبے سے متصل مقام پر ہوئی جو ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے منصوبے سے تقریباً 50 کلومیٹر مشرق اور نوکنڈی سے 25 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔

ماری منرلز جس کے پاس چاغی میں معدنیات کی تلاش کے متعدد لائسنس ہیں، نے ایسٹ سیاہ ڈیک (ای ایس ڈی۔1) کے مقام پر دو مراحل میں تقریباً 25 ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل کرلی ہے۔

اب تک حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پر کمپنی نے بتایا کہ ای ایس ڈی۔1 تانبے کے ایک نئے پورفیری ذخیرے کی دریافت ہے۔

کمپنی کے مطابق معدنی ذخائر کے حجم، معیار میں تسلسل، معاشی اہمیت اور ترقیاتی امکانات کا تعین کرنے سے پہلے مزید ڈرلنگ، ارضیاتی تشریح، دھاتوں کی آزمائش، ذخائر کے تخمینے اور تکنیکی مطالعات کی ضرورت ہوگی۔

کمپنی کے مطابق تکنیکی معلومات کا جائزہ جے ایم جیو سائنس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈاکٹر جان مورٹیمر نے لیا اور ان کی منظوری دی، جنہیں پورفیری تانبے کے ذخائر کی تلاش سمیت متعلقہ شعبے میں 40 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔

ماری منرلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، جو پہلے ماری مائننگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ایم ایم سی) کے نام سے جانی جاتی تھی، ماری انرجیز لمیٹڈ (سابقہ ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے۔ اسے جولائی 2023ء میں پاکستان میں معدنیات کی کان کنی کے منصوبوں پر کام کرنے اور ملک کے معدنیات کی کان کنی کے شعبے کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا۔

ایک روز قبل ماری منرلز نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی تلاش کے لیے کان کنی کے شعبے کی بڑی کمپنی ایوانہو اٹلانٹک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں خطے کی معدنی استعداد کا جائزہ لینے اور تانبے و سونے کے ذخائر کی ترقی کے مواقع کی نشاندہی کے لیے تلاش کی سرگرمیاں انجام دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

Comments

200 حروف