BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
کاروبار اور معیشت

سولر ایسوسی ایشن کا ای وی چارجنگ کیلئے یکساں قومی ٹیرف مقرر کرنے کا مطالبہ

  • پی ایس اے کے مطابق چارجنگ کے زیادہ اور غیر یقینی اخراجات الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومتی مالی مراعات کو غیر مؤثر بنا سکتے ہیں۔
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان سولر ایسوسی ایشن (پی ایس اے) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی چارجنگ کے لیے یکساں قومی قیمتوں کا نظام متعارف کرایا جائے اور صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ نرخ مقرر کرکے باضابطہ طور پر نوٹیفائی کیے جائیں۔ ایسوسی ایشن کے مطابق بعض چارجنگ اسٹیشنز، خصوصاً ہائی ویز اور موٹرویز پر فی یونٹ چارجنگ کے نرخ 100 سے 150 روپے تک وصول کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکریٹریز کو بھیجے گئے مراسلے میں پی ایس اے نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے جس کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے رعایتی بجلی ٹیرف تقریباً 39.70 روپے فی کلو واٹ آور مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (نیکا) کے زیرانتظام چارجنگ انفرااسٹرکچر کا فریم ورک بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

تاہم ایسوسی ایشن نے تشویش ظاہر کی ہے کہ بعض چارجنگ اسٹیشنز پر صارفین سے مقررہ رعایتی نرخوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ قیمت وصول کی جا رہی ہے، جس سے یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آیا بجلی کی قیمتوں میں دی گئی رعایت کا فائدہ الیکٹرک گاڑیوں کے صارفین تک پہنچ رہا ہے یا نہیں۔

پی ایس اے کے مطابق چارجنگ کے زیادہ اور غیر یقینی اخراجات الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومتی مالی مراعات کو غیر مؤثر بنا سکتے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے تجویز دی ہے کہ چارجنگ شروع ہونے سے پہلے صارفین کو مکمل نرخ واضح طور پر بتائے جائیں اور انہیں بجلی کی مقدار، چارجنگ ریٹ، ٹیکس اور دیگر مجاز اخراجات کی تفصیلات پر مشتمل رسید فراہم کی جائے۔

اس کے علاوہ صارفین کی شکایات کے ازالے کا نظام اور قیمتوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے باقاعدہ جائزے بھی متعارف کرائے جائیں۔

پی ایس اے نے پاور ڈویژن، نیپرا، نیکا اور متعلقہ وزارتوں سمیت دیگر اداروں سے مشاورت کے ذریعے اس نظام کو نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مراسلہ متعلقہ وفاقی وزارتوں کو مزید غور اور ضروری کارروائی کے لیے ارسال کردیا گیا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف