BR100 Decreased By (-0.55%)
BR30 Decreased By (-0.57%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.37%)
BAFL 59.95 Decreased By ▼ -0.69 (-1.14%)
BIPL 24.31 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
BOP 31.56 Decreased By ▼ -0.06 (-0.19%)
CNERGY 11.68 Decreased By ▼ -0.09 (-0.76%)
DFML 15.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.44%)
DGKC 208.39 Decreased By ▼ -1.69 (-0.8%)
FABL 96.29 Decreased By ▼ -0.36 (-0.37%)
FCCL 61.89 Decreased By ▼ -0.20 (-0.32%)
FFL 15.01 Increased By ▲ 0.28 (1.9%)
GGL 19.50 Increased By ▲ 0.08 (0.41%)
HBL 311.50 Decreased By ▼ -1.74 (-0.56%)
HUBC 206.63 Decreased By ▼ -2.35 (-1.12%)
HUMNL 8.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.27%)
KEL 6.28 Increased By ▲ 0.12 (1.95%)
LOTCHEM 24.75 Decreased By ▼ -0.30 (-1.2%)
MLCF 104.80 Decreased By ▼ -0.47 (-0.45%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.09 (-0.34%)
PAEL 35.65 Increased By ▲ 0.21 (0.59%)
PIBTL 13.60 Decreased By ▼ -0.19 (-1.38%)
PIOC 271.66 Decreased By ▼ -3.02 (-1.1%)
PPL 223.95 Decreased By ▼ -1.40 (-0.62%)
PRL 79.80 Decreased By ▼ -0.59 (-0.73%)
SNGP 94.44 Decreased By ▼ -0.29 (-0.31%)
SSGC 23.90 Decreased By ▼ -0.51 (-2.09%)
TELE 7.50 Decreased By ▼ -0.09 (-1.19%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.55 (-4.2%)
TRG 54.36 Decreased By ▼ -0.47 (-0.86%)
UNITY 8.42 Increased By ▲ 0.08 (0.96%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.05 (4.1%)

کوپ 31 : وزیراعظم شہباز شریف کا موسمیاتی مالی معاونت گرانٹس کی صورت میں فراہم کرنے اور فنڈز بڑھانے پر زور

  • تباہ کن سیلاب سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ زیرِ آب آگیا تھا اور 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے تھے
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ کمزور ممالک کے لیے امداد اور قرضوں کے بوجھ میں اضافہ کیے بغیر مالی معاونت فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی آفات سے نمٹنے اور ان کے اثرات سے مطابقت پیدا کرنے کے لیے فنڈز میں نمایاں اضافہ ناگزیر ہے۔

جمعرات کو ترکیہ کے شہر انطالیہ میں کوپ 31 کے اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ، خصوصاً ترقی پذیر ممالک کے ساتھ عالمی یکجہتی بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی آفات کے وقت کمزور ممالک کو بروقت ایسی مالی معاونت درکار ہوتی ہے جس سے ان کے قرضوں کا بوجھ مزید نہ بڑھے۔ اس مقصد کے لیے سرکاری و نجی شراکت داری سمیت گرانٹ کی بنیاد پر مالی وسائل فراہم کیے جائیں اور موسمیاتی لچک اور موافقت کے فنڈز میں نمایاں اضافہ کیا جائے، کیونکہ یہ کمزور معیشتوں کی بقا کے لیے ضروری ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کسی سرحد کی پابند نہیں، کوئی بھی ملک تنہا اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔

2022 کے تباہ کن سیلاب کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تقریباً ایک تہائی حصہ زیرِ آب آگیا تھا، کھڑی فصلیں تباہ اور لاکھوں ایکڑ اراضی پانی میں ڈوب گئی تھی۔ سیلاب سے 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے، ایک ہزار 700 سے زائد جانیں ضائع ہوئیں اور ملکی معیشت کو 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان پہنچا۔

وزیراعظم نے ایک ایسے شخص کا واقعہ بھی بیان کیا جس کے گھر میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں، لیکن سیلابی پانی نے خوشیوں کے اس موقع کو ماتم میں بدل دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ پاکستان سمیت ترقی پذیر دنیا کے لاکھوں متاثرین کی تکالیف کی عکاسی کرتا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ چار سال قبل اقوام متحدہ میں خبردار کیا تھا کہ پاکستان میں پیش آنے والے موسمیاتی واقعات صرف پاکستان تک محدود نہیں رہیں گے، بدقسمتی سے ان کا خدشہ حقیقت بن چکا ہے اور جس مستقبل کا اندیشہ تھا، وہ آج ہمارے سامنے ہے۔

انہوں نے 2010 اور 2022 کے تباہ کن سیلابوں کے دوران پاکستان کی مدد کرنے پر ترک قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پانی کو کبھی ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور کسی ملک کو زیریں علاقوں میں آباد آبادیوں کی زندگی اور روزگار خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم سے متعلق معاہدوں پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔

سوڈان کے رہنما سے ملاقات

دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے انطالیہ میں کوپ 31 کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے موقع پر سوڈان کی عبوری خودمختاری کونسل کے صدر جنرل عبدالفتاح البرہان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیراعظم نے سوڈان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے اس کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا۔ انہوں نے موجودہ مشکلات کے دوران سوڈانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلیوں اور بالخصوص ترقی پذیر ممالک پر ان کے اثرات سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر بھی گفتگو ہوئی۔

دونوں ممالک نے کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ اور تعاون برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments

200 حروف