BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)

مواصلاتی نظام میں خرابی کے باعث ملک بھر میں پروازوں کی روانگی کئی گھنٹوں کے لیے روک دی گئی جس سے ہزاروں پروازیں متاثر ہوئیں۔ اس واقعے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ نے جمعہ کی شب ایئر ٹریفک کنٹرول کے نظام کے لیے فنڈنگ کی درخواست بڑھا کر 50 ارب ڈالر کر دی۔

امریکی وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی اور وائٹ ہاؤس نے جمعہ کے روز اس سے قبل امریکا کے پرانے ہوائی اڈوں اور ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم کو جدید بنانے کے لیے 30.1 ارب ڈالر کی فنڈنگ طلب کی تھی۔ ڈفی نے کہا کہ یہ ایک ہنگامی صورتحال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایئر ٹریفک کنٹرول کا ایسا نظام رکھنے سے زیادہ اہم اور کیا ہو سکتا ہے جو حقیقتاً درست طریقے سے کام کرے؟ اس خرابی سے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے ان مراکز کا نظام متاثر ہوا جو ائرپورٹس کے درمیان پروازوں کی آمدورفت کو کنٹرول کرتے ہیں۔

تاہم ریپبلکن پارٹی کی سربراہی میں قائم سینیٹ کی کمیٹی برائے تجارت نے کہا کہ یہ واقعہ دیگر منصوبوں کے مقابلے میں ان مراکز کو جدید بنانے کو ترجیح دینے کی ضرورت اجاگر کرتا ہے۔ کمیٹی نے نشاندہی کی کہ کانگریس پرانے ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز کی جگہ نئے مراکز قائم کرنے کے لیے 1.9 ارب ڈالر کی منظوری دے چکی ہے۔

دنیا کے پیچیدہ ترین فضائی حدود کے نظام میں حالیہ برسوں کے دوران متعدد ایسے واقعات پیش آچکے ہیں جن کے باعث پروازیں متاثر ہوئیں اور فضائی تحفظ کو خطرات لاحق ہوئے۔

جنوری 2025 میں رونلڈ ریگن واشنگٹن نیشنل ایئرپورٹ پر فضا میں دو طیاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

کانگریس نے ہوائی اڈوں پر رش، پروازوں میں تاخیر اور تکنیکی مسائل سے متعلق شکایات کے بعد جولائی 2025 میں ایئر ٹریفک کنٹرول کے نظام کو جدید بنانے اور کنٹرولرز کی بھرتیوں میں اضافے کے لیے پانچ سال کے دوران 12.5 ارب ڈالر کی منظوری پہلے ہی دے دی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے دفتر برائے انتظام و بجٹ کے ڈائریکٹر رسل ووٹ اور وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی کی جانب سے پیش کردہ درخواست میں ایئر ٹریفک کنٹرول کے نظام کو جدید بنانے کے لیے 10.1 ارب ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس میں 7.2 ارب ڈالر مشترکہ آٹومیشن پلیٹ فارم اور کنٹرولرز کے ورک اسٹیشنز، جبکہ 2 ارب ڈالر کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے لیے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔

ڈفی اور ووٹ نے فوری اقدامات کی درخواست کرتے ہوئے قانون سازوں کو لکھے گئے خط میں کہا کہ یہ سرمایہ کاری ہماری قومی فضائی حدود کے نظام کو جدید بنانے کے عمل کی تکمیل کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس کے نتیجے میں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کے لیے ایک مستحکم ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک، جدید ہارڈویئر اور سافٹ ویئر، جدید ترین کنٹرول ٹاورز اور عالمی معیار کا ہوائی اڈوں کا بنیادی ڈھانچہ فراہم کیا جا سکے گا۔

امریکن ایئرلائنز، ڈیلٹا ایئر لائنز، یونائیٹڈ ایئرلائنز اور ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز سمیت بڑی فضائی کمپنیوں نے بھی اس درخواست کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

30.1 ارب ڈالر کی اس درخواست میں فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاورز کی تبدیلی اور بہتری کے لیے 2 ارب ڈالر، جبکہ ہوائی اڈوں سے متعلق منصوبوں کے لیے 18 ارب ڈالر شامل ہیں۔ ان میں 10 ارب ڈالر پرانے ٹرمینلز کو جدید بنانے یا ان کی جگہ نئے ٹرمینلز تعمیر کرنے کے لیے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ایف اے اے اب بھی کئی دہائیاں پرانے کمپیوٹرز اور نیلامی کی ویب سائٹس سے خریدے گئے متبادل پرزوں پر انحصار کرتا ہے۔

گزشتہ ہفتے ادارے نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2028 کے اختتام تک 400 سے زائد ایئر ٹریفک کنٹرول مراکز میں موسم اور دیگر اہم معلومات کے تبادلے کے لیے استعمال ہونے والی فلاپی ڈسکس کی جگہ جدید نظام متعارف کرا دے گا۔

ووٹ اور ڈفی نے اپنے خط میں کہا کہ ایف اے اے اپنے پرانے تانبے کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کا 68 فیصد حصہ تیز رفتار فائبر آپٹک نظام سے تبدیل کر چکا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ نے ریپبلکن پارٹی کی اکثریت والی کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سال کے آخری ہفتوں میں اس فنڈنگ کی منظوری دے دے۔ جنوری میں ڈیموکریٹس کانگریس کا کنٹرول سنبھالنے والے ہیں۔

Comments

200 حروف