BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

ای سی او وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، پاکستان صدارت سنبھالے گا

  • اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان 2026-27 کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی صدارت سنبھالے گا، جبکہ اسلام آباد میں 15 اور 16 نومبر کو ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس منعقد ہوگا، جس میں رکن ممالک کے درمیان علاقائی روابط، تجارتی انضمام اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔

اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کریں گے، جس میں ای سی او کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور وفود کے سربراہان کے علاوہ ای سی او سیکریٹریٹ اور اس کے ذیلی اداروں کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔

وزارتی اجلاس سے قبل ای سی او رکن ممالک کے اعلیٰ حکام کا اجلاس (ایس او ایم) ہوگا، جس میں تنظیم کی سرگرمیوں اور پروگراموں کا جائزہ لیا جائے گا، ذیلی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں پیش کرنے کے لیے ایجنڈے اور حتمی دستاویزات کے مسودوں کو تیار کیا جائے گا۔

2026-27 کے لیے ای سی او کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان تنظیم کے مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے مضبوط اور مستحکم ای سی او کے لیے علاقائیت کا احیا کے عنوان کے تحت کام کرے گا۔

پاکستان کی صدارت کے دوران علاقائی روابط مضبوط بنانے، علاقائی انضمام کو فروغ دینے، شراکت داری مستحکم کرنے اور مشترکہ خوشحالی، پائیدار ترقی اور زیادہ مربوط و مستحکم ای سی او خطے کے قیام کے لیے اجتماعی کوششوں کو آگے بڑھانے پر توجہ دی جائے گی۔

یہ موقع ای سی او کے کردار کو علاقائی تعاون، مذاکرات اور اقتصادی اشتراک کے مؤثر پلیٹ فارم کے طور پر مزید فعال بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

پاکستان کی جانب سے ای سی او کی صدارت سنبھالنے سے ملک کو علاقائی روابط کے مرکز، رسد اور ترسیل کے نظام میں سہولت کار اور علاقائی تجارت کے لیے ترجیحات طے کرنے والے ملک کے طور پر اپنی حیثیت مستحکم کرنے کا موقع ملے گا۔

ان کوششوں سے خطے کی وسیع اقتصادی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ علاقائی تعاون کے ثمرات ای سی او کے رکن ممالک کے عوام کی زندگیوں میں حقیقی بہتری کی صورت میں سامنے آئیں۔

دریں اثنا، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر خارجہ تحسین ارتوغرلو اوغلو ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کے حکام نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف