BR100 Decreased By (-0.11%)
BR30 Decreased By (-0.14%)
KSE100 Increased By (0.05%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 59.82 Increased By ▲ 0.11 (0.18%)
BIPL 24.38 Increased By ▲ 0.07 (0.29%)
BOP 31.27 Increased By ▲ 0.04 (0.13%)
CNERGY 11.72 Increased By ▲ 0.13 (1.12%)
DFML 15.83 Increased By ▲ 0.10 (0.64%)
DGKC 203.96 Decreased By ▼ -2.41 (-1.17%)
FABL 96.05 Increased By ▲ 0.06 (0.06%)
FCCL 60.70 Decreased By ▼ -0.84 (-1.36%)
FFL 14.90 Decreased By ▼ -0.12 (-0.8%)
GGL 19.70 Increased By ▲ 0.01 (0.05%)
HBL 310.60 Decreased By ▼ -0.05 (-0.02%)
HUBC 204.48 Decreased By ▼ -0.85 (-0.41%)
HUMNL 8.70 Increased By ▲ 0.11 (1.28%)
KEL 6.29 Increased By ▲ 0.03 (0.48%)
LOTCHEM 24.98 Increased By ▲ 0.30 (1.22%)
MLCF 102.90 Decreased By ▼ -1.18 (-1.13%)
OGDC 312.80 Decreased By ▼ -0.59 (-0.19%)
PAEL 35.43 Decreased By ▼ -0.37 (-1.03%)
PIBTL 13.67 Increased By ▲ 0.20 (1.48%)
PIOC 269.00 Decreased By ▼ -1.51 (-0.56%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.81 (-0.37%)
PRL 80.50 Increased By ▲ 1.42 (1.8%)
SNGP 94.00 Increased By ▲ 0.32 (0.34%)
SSGC 24.03 Increased By ▲ 0.16 (0.67%)
TELE 7.40 Increased By ▲ 0.01 (0.14%)
TPLP 12.88 Increased By ▲ 0.37 (2.96%)
TRG 53.95 Increased By ▲ 0.51 (0.95%)
UNITY 8.41 Increased By ▲ 0.07 (0.84%)
WTL 1.27 Increased By ▲ 0.02 (1.6%)
کاروبار اور معیشت

اسٹاک ایکسچینج میں معمولی تیزی، انڈیکس 100 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا

  • صبح 10 بجے تک 100 انڈیکس 177,506.80 پوائنٹس پر جاپہنچا
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کو کاروبار کے ابتدائی منٹوں کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا گیا، تاہم بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس معمولی اضافے کے ساتھ ٹریڈ کرتا رہا۔

صبح 10 بجے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 133.04 پوائنٹس یا 0.08 فیصد اضافے سے 177,506.80 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

تجارتی بینکوں، تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کرنے والی کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سیز) اور ریفائنریوں سمیت اہم شعبوں میں خریداری کا رجحان دیکھا گیا۔ اے آر ایل، پی آر ایل، ماری، پول، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی، این بی پی اور یو بی ایل بھی مثبت زون میں دکھائی دیے۔

جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ دیکھا گیا اور مارکیٹ ابتدائی تیزی کے بعد مندی کا شکار ہوکر نمایاں کمی پر بند ہوئی۔ دوپہر کے بعد فروخت کے نئے دباؤ نے ابتدائی اضافے کو ختم کردیا جبکہ ملک میں سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار محتاط رہے۔

گزشتہ روز کے ایس ای 100 انڈیکس 1,710.04 پوائنٹس یا 0.95 فیصد کمی سے 177,373.76 پوائنٹس پر بند ہواتھا۔

عالمی منڈیوں میں جمعہ کو ایشیائی حصص نسبتاً مستحکم رہے۔ اس سے قبل ایک ہنگامہ خیز کاروباری ہفتہ گزرا جس کے دوران این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جینسن ہوانگ کے ازدواجی تعلقات سے باہر مبینہ تعلقات کے انکشافات سامنے آئے جن کے نتیجے میں انہوں نے استعفیٰ دے دیا۔ اس پیش رفت کو عالمی سطح پر اے آئی کی تیزی سے ترقی کرتی صنعت کے لیے دھچکا قرار دیا جارہا ہے جس کے فروغ میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

امریکی ٹریژری بانڈز کے منافع میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں دو سالہ بانڈز کا منافع ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا اور ڈالر بھی مضبوط ہوا۔ سرمایہ کار آئندہ ماہ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں توقع سے زیادہ، یعنی 50 بیسس پوائنٹس اضافے کے امکان کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مبینہ تعلقات کی خبروں جن میں ایک مشتبہ چینی جاسوسہ سے تعلق کا معاملہ بھی شامل تھا سامنے آنے کے بعد ہوانگ نے جمعرات کو عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ان انکشافات نے چپ ساز کمپنی کو بحران سے دوچار کردیا اور مصنوعی ذہانت کی صنعت میں بھی ہلچل مچادی۔

ہوانگ کی علیحدگی کے امریکی چپ برآمدات کی پالیسی، وسیع تر مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی صنعت اور اس کی سپلائی چین پر دور رس اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، کیونکہ وہ چینی مارکیٹ تک رسائی برقرار رکھنے کے حامی رہے ہیں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھی ان کے قریبی تعلقات تھے۔

توسیعی کاروباری سیشن میں این ویڈیا کے حصص کی قیمت 3 فیصد گرگئی جبکہ اس کے صارفین جن میں جنوبی کوریا کی کمپنی نیور بھی شامل ہے کے حصص میں جمعہ کو مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔ نیور کے حصص 2.75 فیصد نیچے آگئے۔

جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص کی وسیع تر نمائندگی کرنے والے ایم ایس سی آئی انڈیکس میں 0.26 فیصد اضافہ ہوا جس سے گزشتہ سیشن کی 1.3 فیصد کمی کا کچھ ازالہ ہوگیا۔ جنوبی کوریا کے کوسپی انڈیکس میں 2.35 فیصد جبکہ جاپان کے نکی انڈیکس میں 1.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی حصص بازاروں میں بحالی گزشتہ ہفتے کی شدید مندی کے بعد سامنے آئی ہے جس کی وجہ ریپبلکنز کو انتخابات میں بڑا دھچکا لگنا تھا۔ اس پیش رفت سے خدشات پیدا ہوئے کہ سخت ضابطہ کاری کے باعث مصنوعی ذہانت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سست پڑسکتی ہے جس نے رواں سال حصص بازاروں کو ریکارڈ بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

نیسڈیک اور ایس اینڈ پی 500 کے فیوچرز میں 0.2 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا جبکہ یورو اسٹاکس 50 کے فیوچرز 0.37 فیصد گر گئے۔

Comments

200 حروف