BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنگ خاتمے کی ایرانی نئی تجویز سے ناخوش

  • جوہری پروگرام پر بات چیت جنگ بندی اور خلیج سے جہاز رانی کے تنازعات کے حل کے بعد کی جائے گی، ایران
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ اور ایران کے درمیان دو ماہ سے جاری جنگ کے خاتمے کی کوششیں ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی ہیں، جس کے باعث نہ صرف توانائی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے بلکہ عالمی مہنگائی میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایک امریکی عہدیدار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی تازہ پیشکش سے ناخوش ہیں، جس سے تنازع کے حل کی امیدیں مزید کمزور پڑ گئی ہیں۔

ایرانی تجویز میں کہا گیا ہے کہ جوہری پروگرام پر بات چیت جنگ بندی اور خلیج سے جہاز رانی کے تنازعات کے حل کے بعد کی جائے گی، تاہم امریکہ کا مؤقف ہے کہ جوہری معاملہ ابتدا ہی سے مذاکرات کا حصہ ہونا چاہیے۔ اسی اختلاف کے باعث فریقین کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان اولیویا ویلز نے کہا ہے کہ امریکہ میڈیا کے ذریعے مذاکرات نہیں کرے گا اور اپنی سرخ لکیریں واضح کر چکا ہے۔ یاد رہے کہ 2015 کا جوہری معاہدہ، جس میں امریکہ سمیت کئی ممالک شامل تھے، ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں ختم ہو گیا تھا۔

ادھر ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے خطے کے مختلف ممالک کے دورے کیے، جن میں پاکستان، عمان اور روس شامل ہیں۔ روس میں انہوں نے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی اور حمایت حاصل کی۔

دوسری جانب جنگ کے باعث آبنائے ہرمز میں جہاز رانی شدید متاثر ہوئی ہے۔ حالیہ دنوں میں کم از کم چھ ایرانی آئل ٹینکرز کو امریکی ناکہ بندی کے باعث واپس لوٹنا پڑا، جبکہ عام حالات میں روزانہ 125 سے 140 جہاز اس گزرگاہ سے گزرتے تھے، مگر اب یہ تعداد انتہائی کم ہو گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق تیل کی ترسیل میں رکاوٹ کے باعث قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور صورتحال میں بہتری فوری طور پر ممکن نظر نہیں آتی۔

Comments

200 حروف