BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.37%)
KSE100 Decreased By (-0.03%)
KSE30 Decreased By (-0.02%)
BAFL 57.00 Increased By ▲ 0.13 (0.23%)
BIPL 24.90 Decreased By ▼ -0.06 (-0.24%)
BOP 30.30 Decreased By ▼ -0.05 (-0.16%)
CNERGY 13.08 Decreased By ▼ -0.04 (-0.3%)
DFML 16.78 Increased By ▲ 0.88 (5.53%)
DGKC 192.15 Decreased By ▼ -0.30 (-0.16%)
FABL 94.00 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
FCCL 52.63 Decreased By ▼ -0.16 (-0.3%)
FFL 14.73 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
GGL 19.16 Decreased By ▼ -0.40 (-2.04%)
HBL 306.11 Increased By ▲ 0.01 (0%)
HUBC 201.40 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
HUMNL 10.06 Decreased By ▼ -0.10 (-0.98%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.04 (0.15%)
MLCF 93.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.15%)
OGDC 315.30 Decreased By ▼ -1.43 (-0.45%)
PAEL 35.50 Decreased By ▼ -0.13 (-0.36%)
PIBTL 14.86 Increased By ▲ 0.18 (1.23%)
PIOC 243.00 Decreased By ▼ -0.21 (-0.09%)
PPL 224.80 Decreased By ▼ -2.11 (-0.93%)
PRL 93.05 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.76 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.83 Increased By ▲ 0.03 (0.38%)
TPLP 12.88 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
TRG 56.79 Increased By ▲ 0.23 (0.41%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

آبنائے ہرمز نہ کھولی تو جہنم کے دروازے کھل جائینگے، ٹرمپ کی ایران کو دھمکی

  • خطے میں پیر کے روز بھی فضائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئیں
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے منگل کی ڈیڈ لائن تک معاہدہ نہ کیا اور آبنائے ہرمز دوبارہ نہ کھولی تو تہران پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اس موقع پر امریکی اسپیشل فورسز کی تعریف بھی کی جنہوں نے ایک خطرناک مشن کے دوران ایران کے اندر گہرائی میں پھنسے ایک پائلٹ کو ریسکیو کیا۔

خطے میں پیر کے روز بھی فضائی حملوں کی اطلاعات موصول ہوئیں، یہ صورتحال اس جنگ کے آغاز کے پانچ ہفتے بعد بھی جاری ہے جو امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف شروع کی تھی۔ اس جنگ کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عالمی معیشت بھی متاثر ہوئی ہے۔

ایران نے ان حملوں کے جواب میں آبنائے ہرمز کو عملی طور پر بند کر دیا ہے، جو دنیا کی تیل اور گیس کی تقریباً 20 فیصد حصے کی ترسیل کا اہم راستہ ہے۔ اس کے ساتھ ایران نے اسرائیل، امریکی فوجی اڈوں اور خلیجی خطے میں توانائی کے انفراسٹرکچر کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

پیر کے روز تہران میں زور دار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئیں جبکہ ایرانی حکام کے مطابق دارالحکومت کے جنوب میں ایک رہائشی عمارت پر امریکی اسرائیلی حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے۔ ایران نے اس رپورٹ کی آزادانہ تصدیق نہیں کی۔

ایران نے اسرائیل پر بھی میزائلوں کی بارش کی جس کے نتیجے میں حیفا، تل ابیب اور دیگر علاقوں میں نقصان کی اطلاعات ہیں، تاہم فوری طور پر ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ابوظہبی میں فضائی دفاعی نظام نے کئی میزائلوں کو ناکام بنایا جبکہ صنعتی علاقے میں گرے ہوئے ملبے کو صاف کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر سخت الفاظ میں کہا کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز نہ کھولی تو مزید حملے کیے جائیں گے، جن میں توانائی اور پلوں کے اہداف شامل ہوں گے۔ ان کے بیان کو بعض ناقدین نے جنگی جرائم سے تعبیر کیا ہے۔

اسی دوران امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ، ایران اور علاقائی ثالث 45 روزہ جنگ بندی پر بھی غور کر رہے ہیں جس کے تحت دو مرحلوں میں جنگ کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اس معاملے پر فوری ردعمل نہیں دیا۔

متعدد علاقائی رہنماؤں نے زور دیا ہے کہ کسی بھی معاہدے میں آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران کے میزائل و جوہری پروگرام پر قابو شامل ہونا چاہیے۔ صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور عالمی منڈیوں میں بے یقینی بڑھ رہی ہے۔

Comments

200 حروف