ایس ای سی پی کی مائیکروفنانس، ہاؤسنگ قرضوں کی حد 50 لاکھ کرنے کی تجویز
- ایس ایم ایز کے لیے مجوزہ حدود اسٹیٹ بینک کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائی گئی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہیں
سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مالیاتی سہولیات تک رسائی بڑھانے کے لیے مجوزہ ترامیم کے تحت مائیکرو فنانس اور ہاؤسنگ قرضوں کی زیادہ سے زیادہ حد 50 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔
ایس ای سی پی نے منگل کو بتایا کہ مجوزہ ترامیم پر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جارہی ہے۔
ریگولیٹر نے مائیکروفنانس قرضوں کے اہل قرض گیر افراد کے لیے سالانہ آمدن کی حد بھی 12 لاکھ روپے سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کرنے کی تجویز دی ہے۔
چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے ایس ای سی پی نے زیادہ سے زیادہ سالانہ کاروباری حجم کی حد 15 کروڑ روپے سے بڑھا کر 40 کروڑ روپے کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے یہ حد 80 کروڑ روپے سے بڑھا کر 2 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
ایس ای سی پی نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کے لیے مجوزہ حدود اسٹیٹ بینک کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائی گئی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہیں۔
























Comments