BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

امریکی شرح سود بڑھنے کے امکانات، سونے کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کمی

  • اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.5 فیصد کمی کے بعد 4,223.95 ڈالر فی اونس رہی
شائع اپ ڈیٹ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں پیر کو 1 فیصد سے زائد کم ہوگئیں، کیونکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے نے افراط زر کے خدشات کو بڑھا دیا، جس سے امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے مزید شرح سود میں اضافے کی توقعات مضبوط ہوئیں۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.5 فیصد کمی کے بعد 4,223.95 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ امریکی گولڈ فیوچرز کی قیمت بھی 1.5 فیصد کم ہوکر 4,257.90 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر نے کہا کہ بلند بانڈ ییلڈز اور تیل کی بلند قیمتوں کا امتزاج سونے کی قیمتوں پر دباؤ ڈال رہا ہے۔ ان کے مطابق تیل کی ترسیل سے متعلق ملے جلے اشاروں کے باعث قیمتیں بڑھی ہیں، جس سے سرمایہ کاروں کی توجہ افراط زر پر مرکوز ہے۔

ایران نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تنازع حل کرنے کے لیے سفارت کاری کو واحد راستہ قرار دیا ہے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ ختم کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ اس صورتحال کے بعد تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔

امریکی فیڈ نے رواں ماہ شرح سود میں 0.25 فیصد اضافہ کرکے ہدف شرح 3.75 سے 4 فیصد کردی تھی۔ سی ایم ای کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق اکتوبر میں امریکی شرح سود میں اضافے کا امکان 66 فیصد ہے۔

ماہرین کے مطابق توانائی کی بلند قیمتیں معیشت بھر میں اخراجات بڑھا کر افراط زر میں اضافہ کرسکتی ہیں، جبکہ بلند شرح سود غیر منافع بخش اثاثے سونے کی طلب کو متاثر کرتی ہے۔

دیگر قیمتی دھاتوں میں چاندی 2.6 فیصد، پلاٹینم 2.1 فیصد اور پیلیڈیم 2.1 فیصد سستا ہوگیا۔

Comments

200 حروف