BR100 Increased By (0.23%)
BR30 Increased By (0.16%)
KSE100 Increased By (0.17%)
KSE30 Increased By (0.15%)
BAFL 60.54 Increased By ▲ 0.77 (1.29%)
BIPL 24.25 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 31.23 Decreased By ▼ -0.16 (-0.51%)
CNERGY 11.71 Decreased By ▼ -0.02 (-0.17%)
DFML 15.66 Decreased By ▼ -0.03 (-0.19%)
DGKC 202.01 Decreased By ▼ -2.06 (-1.01%)
FABL 95.85 Decreased By ▼ -0.17 (-0.18%)
FCCL 60.64 Decreased By ▼ -1.07 (-1.73%)
FFL 14.77 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.89 Increased By ▲ 0.21 (1.07%)
HBL 308.22 Decreased By ▼ -1.21 (-0.39%)
HUBC 207.02 Increased By ▲ 2.82 (1.38%)
HUMNL 8.39 Decreased By ▼ -0.33 (-3.78%)
KEL 6.34 Increased By ▲ 0.02 (0.32%)
LOTCHEM 24.72 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
MLCF 104.90 Increased By ▲ 0.97 (0.93%)
OGDC 316.21 Increased By ▲ 0.34 (0.11%)
PAEL 35.56 Decreased By ▼ -0.02 (-0.06%)
PIBTL 14.00 Increased By ▲ 0.34 (2.49%)
PIOC 273.53 Increased By ▲ 2.41 (0.89%)
PPL 227.23 Increased By ▲ 1.16 (0.51%)
PRL 80.87 Increased By ▲ 0.59 (0.73%)
SNGP 94.54 Increased By ▲ 0.59 (0.63%)
SSGC 23.75 Decreased By ▼ -0.07 (-0.29%)
TELE 7.48 Decreased By ▼ -0.07 (-0.93%)
TPLP 12.92 Decreased By ▼ -0.07 (-0.54%)
TRG 53.35 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
UNITY 9.33 Increased By ▲ 0.94 (11.2%)
WTL 1.38 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

ہواوے نے میٹ 90 فونز متعارف کرا دیے، امریکی پابندیوں کے اثرات کم کرنے کیلئے مقامی چِپ ڈیزائن پر انحصار

  • چین میں جدید سیمی کنڈکٹرز کی پیداواری صلاحیت اب بھی انتہائی محدود ہے
شائع اپ ڈیٹ

چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے جمعرات کو اپنی نئی میٹ 90 اسمارٹ فون سیریز متعارف کرا دی، جس میں کمپنی نے امریکی پابندیوں کے باعث جدید سیمی کنڈکٹرز کی محدود دستیابی کے باوجود کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اپنی تیار کردہ چِپ آرکیٹیکچر اور آپریٹنگ سسٹم پر انحصار کیا ہے۔

ہواوے کے کنزیومر بزنس چیف رچرڈ یو نے لانچ سے قبل بتایا کہ چین میں جدید سیمی کنڈکٹرز کی پیداواری صلاحیت اب بھی انتہائی محدود ہے، جس کے باعث اسمارٹ فون چِپس کی فراہمی بھی دباؤ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کو بڑھتی ہوئی میموری اور دیگر اجزا کی قیمتوں کے باعث فونز کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے، تاہم یہ اضافہ نسبتاً کم رفتار سے کیا جائے گا۔

میٹ 90 سیریز گزشتہ سال نومبر میں پیش کی گئی میٹ 80 سیریز کی جانشین ہے۔ اس کے پریمیم ماڈلز، جن میں میٹ 90 پرو میکس شامل ہے، ہواوے کی تیار کردہ کیرن 9050 پرو سسٹم آن چِپ استعمال کرتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس چِپ میں لاجک فولڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے، جس میں چِپ کی اندرونی وائرنگ کو روایتی دو جہتی ترتیب کے بجائے تین جہتی انداز میں ترتیب دیا جاتا ہے۔

ہواوے نے کیرن 9050 پرو تیار کرنے والی کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم چین کی معروف چِپ ساز کمپنی ایس ایم آئی سی کو اس کا ممکنہ تیار کنندہ سمجھا جاتا ہے۔

نئے فونز میں ہواوے کا اینڈرائیڈ سے آزاد ہارمنی او ایس 7 آپریٹنگ سسٹم موجود ہے، جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد ایپس اور خدمات کو سپورٹ کرتا ہے۔

آئی ڈی سی کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران چین میں اسمارٹ فونز کی مجموعی فروخت 7 فیصد کم ہوئی، جبکہ ہواوے کی ترسیلات میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ دوسری جانب ہواوے کے مطابق چین کی فولڈ ایبل فون مارکیٹ میں اس کا حصہ تقریباً 75 فیصد ہے۔

Comments

200 حروف