BR100 Increased By (0.23%)
BR30 Increased By (0.16%)
KSE100 Increased By (0.3%)
KSE30 Increased By (0.27%)
BAFL 60.26 Increased By ▲ 0.49 (0.82%)
BIPL 24.25 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 31.24 Decreased By ▼ -0.15 (-0.48%)
CNERGY 11.72 Decreased By ▼ -0.01 (-0.09%)
DFML 15.65 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 202.30 Decreased By ▼ -1.77 (-0.87%)
FABL 96.03 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
FCCL 60.74 Decreased By ▼ -0.97 (-1.57%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.07 (-0.47%)
GGL 19.91 Increased By ▲ 0.23 (1.17%)
HBL 308.45 Decreased By ▼ -0.98 (-0.32%)
HUBC 207.20 Increased By ▲ 3.00 (1.47%)
HUMNL 8.39 Decreased By ▼ -0.33 (-3.78%)
KEL 6.32 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 24.72 Increased By ▲ 0.03 (0.12%)
MLCF 104.99 Increased By ▲ 1.06 (1.02%)
OGDC 316.86 Increased By ▲ 0.99 (0.31%)
PAEL 35.59 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
PIBTL 14.07 Increased By ▲ 0.41 (3%)
PIOC 273.10 Increased By ▲ 1.98 (0.73%)
PPL 227.40 Increased By ▲ 1.33 (0.59%)
PRL 80.91 Increased By ▲ 0.63 (0.78%)
SNGP 94.40 Increased By ▲ 0.45 (0.48%)
SSGC 23.72 Decreased By ▼ -0.10 (-0.42%)
TELE 7.49 Decreased By ▼ -0.06 (-0.79%)
TPLP 12.86 Decreased By ▼ -0.13 (-1%)
TRG 53.33 No Change ▼ 0.00 (0%)
UNITY 9.39 Increased By ▲ 1.00 (11.92%)
WTL 1.37 Decreased By ▼ -0.01 (-0.72%)
دنیا

فلائی دبئی طیارہ تباہ کرنے کی ناکام کوشش، اسرائیل معاملے کی تہہ تک پہنچے گا، نیتن یاہو

  • یہ معلوم کیا جائے گا کہ حملہ آور کے کوئی ساتھی تھے یا نہیں اور آیا ایران اس واقعے کے پیچھے تھا، اسرائیلی وزیراعظم
شائع اپ ڈیٹ

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بدھ کو کہا ہے کہ اسرائیل دبئی سے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کو مبینہ طور پر تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے شریک پائلٹ کے بارے میں تحقیقات کی تہہ تک پہنچے گا اور ممکنہ طور پر تحقیقات میں بھی حصہ لے گا۔

فوکس نیوز کے پروگرام ہینٹی میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ یہ معلوم کیا جائے گا کہ حملہ آور کے کوئی ساتھی تھے یا نہیں اور آیا ایران اس واقعے کے پیچھے تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس بارے میں بہت جلد حقائق سامنے آسکتے ہیں۔

اسرائیلی حکام کے مطابق پرواز ایف زیڈ 1073 میں شریک پائلٹ کی جانب سے طیارہ تباہ کرنے کی مبینہ کوشش کے محرکات کی تحقیقات جاری ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ حملہ آور پائلٹ اس وقت سعودی عرب میں زیر تفتیش ہے اور ممکنہ طور پر اسے متحدہ عرب امارات منتقل کیا جائے گا، جہاں سے وہ پرواز پر سوار ہوا تھا۔

حکام کے مطابق دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کے مسافروں اور عملے نے شریک پائلٹ کی مبینہ کوشش ناکام بنا دی۔ واقعے کے دوران شریک پائلٹ نے طیارے کے پائلٹ کو چاقو مارا، جس کے بعد طیارہ 30 سیکنڈ سے بھی کم وقت میں تقریباً 14 ہزار فٹ نیچے چلا گیا۔

مسافروں اور عملے نے کاک پٹ میں داخل ہوکر شریک پائلٹ کو قابو کیا، جبکہ پرواز میں موجود فلائی دبئی کے دو دیگر پائلٹس نے طیارے کو سعودی عرب کے شہر تبوک میں بحفاظت اتارا۔

فلائی دبئی نے کہا ہے کہ واقعے کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہیں اور قبل از وقت قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔

Comments

200 حروف