سب میرین کیبل میں خرابی، انٹرنیٹ صارفین کو کنکٹیویٹی مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے، پی ٹی اے
- پی ٹی اے کے مطابق ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل میں ساحل سے 11 کلومیٹر دور خرابی؛ متبادل لنکس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک منتقل کرنے کا انتظام، بحالی کے لیے کوششیں جاری
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بدھ کے روز بتایا ہے کہ پاکستان میں سب میرین کیبل سسٹم میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ صارفین کو وقفے وقفے سے کنکٹیویٹی مسائل اور سروس کے معیار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایس ای اے-ایم ای-ڈبلیو ای 5 (ایس ایم ڈبلیو 5) سب میرین کیبل سسٹم میں پاکستان کے ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر دور خرابی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
اتھارٹی نے بتایا کہ ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس (ٹی ڈبلیو اے) خرابی کی وجہ معلوم کرنے اور سروس کی بحالی کے متوقع وقت کا تعین کرنے کے لیے ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے ساتھ رابطے میں ہے۔
دریں اثنا، انٹرنیٹ سروس میں تعطل کم سے کم رکھنے اور حتی الامکان تسلسل برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک کو متبادل بین الاقوامی لنکس کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی اے نے کہا کہ ملک بھر میں معمول کی انٹرنیٹ سروسز جلد از جلد بحال کرنے کے لیے متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔
























Comments