پاکستان کو مزید منصوبوں کی نہیں، بلکہ تزویراتی تسلسل، مؤثر عمل درآمد اور ایسے ادارے کی ضرورت ہے جو اگلے بحران سے بچنے کے بجائے ایسا معاشی نظام تشکیل دے جو اگلے بحران کو جنم ہی نہ لینے دے
آج کیے جانے والے پالیسی اور سرمایہ کاری کے فیصلے صرف شہروں کے نقش و نگار کا تعین نہیں کریں گے، بلکہ یہ بھی طے کریں گے کہ خطے کی بڑھتی ہوئی شہری آبادی محفوظ زندگی گزار، پیداواری انداز میں کام، بحرانوں کا مقابلہ اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاسکے گی یا نہیں۔