BR100 Decreased By (-0.27%)
BR30 Decreased By (-0.44%)
KSE100 Decreased By (-0.15%)
KSE30 Decreased By (-0.18%)
BAFL 60.80 Increased By ▲ 0.26 (0.43%)
BIPL 24.34 Increased By ▲ 0.09 (0.37%)
BOP 31.15 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 11.42 Decreased By ▼ -0.29 (-2.48%)
DFML 15.55 Decreased By ▼ -0.11 (-0.7%)
DGKC 202.40 Increased By ▲ 0.39 (0.19%)
FABL 95.58 Decreased By ▼ -0.27 (-0.28%)
FCCL 60.23 Decreased By ▼ -0.41 (-0.68%)
FFL 14.57 Decreased By ▼ -0.20 (-1.35%)
GGL 19.80 Decreased By ▼ -0.09 (-0.45%)
HBL 309.50 Increased By ▲ 1.28 (0.42%)
HUBC 207.51 Increased By ▲ 0.49 (0.24%)
HUMNL 8.14 Decreased By ▼ -0.25 (-2.98%)
KEL 6.31 Decreased By ▼ -0.03 (-0.47%)
LOTCHEM 24.78 Increased By ▲ 0.06 (0.24%)
MLCF 105.31 Increased By ▲ 0.41 (0.39%)
OGDC 314.81 Decreased By ▼ -1.40 (-0.44%)
PAEL 35.70 Increased By ▲ 0.14 (0.39%)
PIBTL 14.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 274.00 Increased By ▲ 0.47 (0.17%)
PPL 226.00 Decreased By ▼ -1.23 (-0.54%)
PRL 79.75 Decreased By ▼ -1.12 (-1.38%)
SNGP 94.44 Decreased By ▼ -0.10 (-0.11%)
SSGC 23.70 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.52 Increased By ▲ 0.04 (0.53%)
TPLP 12.93 Increased By ▲ 0.01 (0.08%)
TRG 53.10 Decreased By ▼ -0.25 (-0.47%)
UNITY 8.89 Decreased By ▼ -0.44 (-4.72%)
WTL 1.32 Decreased By ▼ -0.06 (-4.35%)
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی وزیرخارجہ کی ملاقات، مشترکہ سکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال

  • علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے مسلسل رابطے، باہمی اعتماد اور قریبی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے منگل کو جاری کردہ بیان کے مطابق عباس عراقچی کی قیادت میں اعلیٰ سطح ایرانی وفد نے دورے کے دوران آرمی چیف سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور تیزی سے بدلتی جغرافیائی و سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ممکنہ راستے تلاش کرنے کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا تبادلہ کیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے درمیان مسلسل رابطے، باہمی اعتماد اور قریبی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

بیان کے مطابق عباس عراقچی نے علاقائی امن واستحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور ایران کی جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئے تھے۔

ایک روز قبل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ایران نے ہمیشہ اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ اور تعمیری تعلقات کے قیام کی کوشش کی ہے اور خطے کے کسی بھی ملک کے ساتھ اس کا کوئی بنیادی تنازع نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ علاقائی ممالک کو اپنی سرزمین، فضائی حدود اور دیگر سہولیات کسی دوسرے ملک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ایک اصول بالکل واضح ہے کہ خطے کے کسی بھی ملک کو دوسرے ملک کی سرزمین، فضائی حدود یا دیگر سہولیات اپنے خلاف حملے کرنے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

Comments

200 حروف