BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.16%)
KSE100 Decreased By (-0.56%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.91 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.28 (-0.92%)
CNERGY 12.96 Decreased By ▼ -0.16 (-1.22%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.85 Decreased By ▼ -4.60 (-2.39%)
FABL 93.78 Decreased By ▼ -0.36 (-0.38%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.45 Decreased By ▼ -0.27 (-1.83%)
GGL 19.05 Decreased By ▼ -0.51 (-2.61%)
HBL 305.55 Decreased By ▼ -0.55 (-0.18%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.39 Decreased By ▼ -1.77 (-1.9%)
OGDC 314.15 Decreased By ▼ -2.58 (-0.81%)
PAEL 35.10 Decreased By ▼ -0.53 (-1.49%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.99 Decreased By ▼ -3.22 (-1.32%)
PPL 222.50 Decreased By ▼ -4.41 (-1.94%)
PRL 90.99 Decreased By ▼ -2.03 (-2.18%)
SNGP 90.62 Decreased By ▼ -1.22 (-1.33%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.32 (-2.47%)
TRG 56.48 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

امریکی فوج کا ایران پر تازہ حملوں کی لہر مکمل کرنے کا اعلان

  • ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں اردن، بحرین اور عراق میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا
شائع اپ ڈیٹ

امریکی فوج نے منگل کی رات ایران پر تازہ فضائی حملوں کی کارروائی مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ایرانی پاسداران انقلاب (آر آئی جی سی) کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ کارروائی ہفتے کے آخر میں دونوں ممالک کے درمیان حملوں کے تبادلے کے بعد جنگ میں مزید شدت کے دوران کی گئی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حملوں میں فضائی دفاعی تنصیبات، ریڈار سسٹمز، بحری اثاثے، بارودی سرنگیں بچھانے کی صلاحیت، مواصلاتی مراکز اور دیگر تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ امریکی حکام کے حوالے سے ایکسئوس نے رپورٹ کیا کہ منگل کے حملوں میں ایرانی حکومت کے 2 آئل ٹینکرز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایران نے امریکی حملوں کے جواب میں اردن، بحرین اور عراق میں امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ تازہ جھڑپیں کئی ہفتوں کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سب سے سنگین کشیدگی قرار دی جارہی ہیں، جس کے باعث عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ایرانی ہلال احمر کے مطابق آبنائے ہرمز کے ساحلی علاقے سیریک کے قریب ایک شادی کی تقریب میں 5 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 4 سالہ بچہ بھی شامل ہے، جبکہ ایک صوبائی عہدیدار نے زخمیوں کی تعداد 68 بتائی۔

امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا کہ پیر کو آبنائے ہرمز سے 17 ملین بیرل تیل منتقل ہوا، جو جنگ کے باعث ترسیل میں کمی کے بعد اس آبی گزرگاہ سے خام تیل کی بلند ترین یومیہ مقدار ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کررہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا کہ ایرانی عوام کب اٹھ کر مقابلہ کریں گے۔

Comments

200 حروف