BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.26%)
KSE100 Decreased By (-0.5%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.87 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.91 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.97 Decreased By ▼ -0.15 (-1.14%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.70 Decreased By ▼ -0.44 (-0.47%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.12 Decreased By ▼ -0.44 (-2.25%)
HBL 306.45 Increased By ▲ 0.35 (0.11%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.97 Decreased By ▼ -0.19 (-1.87%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.16 Decreased By ▼ -0.30 (-1.13%)
MLCF 91.50 Decreased By ▼ -1.66 (-1.78%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.75 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
PIOC 239.96 Decreased By ▼ -3.25 (-1.34%)
PPL 222.00 Decreased By ▼ -4.91 (-2.16%)
PRL 91.30 Decreased By ▼ -1.72 (-1.85%)
SNGP 90.88 Decreased By ▼ -0.96 (-1.05%)
SSGC 23.20 Decreased By ▼ -0.61 (-2.56%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.58 Decreased By ▼ -0.39 (-3.01%)
TRG 56.25 Decreased By ▼ -0.31 (-0.55%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

ایندھن کے ذخائر ملکی ضروریات کیلئے کافی ہیں، وزیراعظم

  • پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد اور مکمل سپلائی چین کی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے، بریفنگ
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کے روز کہا ہے کہ حکومت کے بروقت فیصلوں کے باعث ملک میں قومی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

وہ موجودہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایندھن کی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، علی پرویز ملک، شزہ فاطمہ خواجہ، اویس خان لغاری، معاون خصوصی طارق باجوہ، اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد اور دیگر اعلیٰ حکام نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد اور مکمل سپلائی چین کی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے، جس کے لیے ایک ڈیجیٹل ڈیش بورڈ بھی تیار کیا گیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ آئندہ ماہ کے لیے پیٹرول کی درآمد کے انتظامات پہلے ہی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان کو دیگر ممالک کے برعکس ایندھن کی فراہمی میں نہ تو طویل قطاروں اور نہ ہی بدانتظامی کا سامنا ہے، جو حکومت کی مؤثر حکمت عملی کا مظہر ہے۔

اجلاس میں موٹر سائیکل اور رکشہ ڈرائیورز کے لیے مجوزہ فیول سپورٹ پروگرام سے متعلق نئی ایپ پر بھی بریفنگ دی گئی۔ شرکا نے عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومتی کفایت شعاری مہم کا ساتھ دیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دفاتر میں ٹیلی کانفرنسنگ کو ترجیح دیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور گزشتہ تین ہفتوں کے دوران زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی کشیدگی کے براہ راست اثرات سے عوام کو بچانے اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کے لیے حکومت نے بچت اور ترقیاتی بجٹ میں کمی کر کے 125 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

انہوں نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ موٹر سائیکل اور رکشہ مالکان کو اپنی گاڑیاں اپنے نام پر رجسٹر کروانے میں مکمل سہولت فراہم کی جائے، تاکہ ملک بھر میں ان گاڑیوں کا ڈیٹا ڈیجیٹلائز ہو سکے اور مستقبل میں حکومتی ریلیف سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز کے ساتھ رابطہ تیز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

حکام نے اجلاس کو بتایا کہ کفایت شعاری اور بچت کے اقدامات پر عملدرآمد جاری ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد اور سپلائی چین کی ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کے ذریعے قریبی نگرانی کی جا رہی ہے اور اپریل کے لیے پیٹرول درآمد کے انتظامات حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

Comments are closed.