BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
دنیا

اسٹار شپ کی کامیاب لینڈنگ، دوبارہ قابلِ استعمال راکٹ کی تیاری میں اہم سنگِ میل

  • اسپیس ایکس کے مطابق اسٹار شپ نے زمین کے گرد 14 چکر مکمل کیے اور تقریباً 260 کلومیٹر کی بلندی پر پرواز کے دوران 26 اسٹارلنک سیٹلائٹس بھی مدار میں چھوڑے
شائع اپ ڈیٹ

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کے اسٹار شپ خلائی جہاز نے ہفتے کو خلا میں 22 گھنٹے کا سفر مکمل کرنے کے بعد زمین پر واپسی کے دوران پہلی بار دیوہیکل مکینیکل بازوؤں کی مدد سے ٹیکساس میں اپنے لانچنگ ٹاور پر لینڈنگ کی۔ یہ کامیابی مکمل طور پر دوبارہ قابلِ استعمال راکٹ تیار کرنے کی کمپنی کی ایک دہائی پر محیط کوشش میں اہم سنگِ میل ہے۔

52 میٹر بلند اسٹار شپ اسپیس ایکس کے اسٹار بیس لانچنگ مرکز پر بادلوں سے نمودار ہوا، اپنے انجن دوبارہ روشن کرکے عمودی حالت میں آیا اور آہستہ آہستہ ٹاور کے مکینیکل بازوؤں میں اتر گیا۔ اس دوران اس کے انجن چل رہے تھے۔ خلائی سفر سے واپسی پر شدید حرارت کے باعث اس کا بیرونی حصہ جھلس گیا تھا۔

اسپیس ایکس کے مطابق اسٹار شپ نے زمین کے گرد 14 چکر مکمل کیے اور تقریباً 260 کلومیٹر کی بلندی پر پرواز کے دوران 26 اسٹارلنک سیٹلائٹس بھی مدار میں چھوڑے۔

تاہم، راکٹ کا نچلا حصہ سپر ہیوی بوسٹر لانچ کے تقریباً 10 منٹ بعد واپس لانچنگ پیڈ پر اترنے میں ناکام رہا، جس کے باعث دونوں حصوں کو بیک وقت واپس حاصل کرنے کا منصوبہ مکمل نہ ہوسکا۔

ایلون مسک اسٹار شپ کو مستقبل میں اسٹارلنک سیٹلائٹ کاروبار، خلائی ڈیٹا سینٹرز، انسانوں کو چاند پر واپس بھیجنے اور مریخ پر انسانی آبادکاری کے لیے اہم ذریعہ سمجھتے ہیں۔

اسپیس ایکس اب بھی دونوں راکٹ حصوں کی مکمل بازیابی اور ہیٹ شیلڈ کو دوبارہ قابلِ استعمال بنانے پر کام کر رہی ہے۔ کمپنی اسٹار شپ کی تیاری پر 15 ارب ڈالر سے زائد خرچ کرچکی ہے، جبکہ ناسا نے چاند پر انسانی مشن کے لیے 3.2 ارب ڈالر فراہم کیے ہیں۔

Comments

200 حروف