BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-0.69%)
KSE100 Decreased By (-0.56%)
KSE30 Decreased By (-0.63%)
BAFL 56.82 Decreased By ▼ -0.34 (-0.59%)
BIPL 26.99 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 33.16 Decreased By ▼ -0.19 (-0.57%)
CNERGY 10.60 Decreased By ▼ -0.16 (-1.49%)
DFML 17.95 Decreased By ▼ -0.06 (-0.33%)
DGKC 205.24 Decreased By ▼ -2.65 (-1.27%)
FABL 100.15 Decreased By ▼ -0.14 (-0.14%)
FCCL 53.66 Decreased By ▼ -1.02 (-1.87%)
FFL 16.05 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
GGL 24.05 Decreased By ▼ -0.43 (-1.76%)
HBL 300.61 Decreased By ▼ -2.64 (-0.87%)
HUBC 216.95 Decreased By ▼ -2.38 (-1.09%)
HUMNL 10.45 Decreased By ▼ -0.04 (-0.38%)
KEL 7.20 Decreased By ▼ -0.09 (-1.23%)
LOTCHEM 27.34 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
MLCF 94.48 Decreased By ▼ -1.19 (-1.24%)
OGDC 314.78 Decreased By ▼ -2.27 (-0.72%)
PAEL 41.95 Decreased By ▼ -0.39 (-0.92%)
PIBTL 17.13 Increased By ▲ 0.36 (2.15%)
PIOC 273.00 Decreased By ▼ -3.22 (-1.17%)
PPL 215.98 Decreased By ▼ -2.17 (-0.99%)
PRL 56.60 Decreased By ▼ -0.77 (-1.34%)
SNGP 99.70 Decreased By ▼ -1.38 (-1.37%)
SSGC 25.24 Decreased By ▼ -0.33 (-1.29%)
TELE 8.33 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
TPLP 12.71 Decreased By ▼ -0.08 (-0.63%)
TRG 62.36 Increased By ▲ 1.36 (2.23%)
UNITY 10.00 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.20 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

ای سی سی نے گندم درآمدی طریقہ کار کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی کی منظوری دے دی

  • کمیٹی کی سربراہی نائب وزیراعظم کریں گے
شائع اپ ڈیٹ

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گندم کی درآمد کے طریقہ کار کو مؤثر بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

کمیٹی ملک میں گندم درآمد کی ضرورت، صوبوں کی طلب اور درآمدی عمل کے آپریشنل طریقہ کار کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کرے گی

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ای سی سی اجلاس کی ورچوئل صدارت کی۔

ای سی سی نے وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے پیش کی گئی سمری پر غور کیا اور گندم درآمدی طریقہ کار وضع کرنے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔ اسٹیئرنگ کمیٹی میں وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق، وفاقی وزیر تجارت، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور، وزیر قانون، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ کے دفتر کے رابطہ کاری کے لیے معاون خصوصی، وزیراعظم کے زراعت و غذائی تحفظ سے متعلق کوآرڈینیٹر، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری وزارت تجارت، سیکریٹری وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے چیف سیکریٹریز، جبکہ چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) شامل ہوں گے۔ کمیٹی کی سربراہی نائب وزیراعظم کریں گے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف