BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ایرانی شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت

شہید سپریم لیڈر نے کئی دہائیوں تک غیر معمولی بصیرت، حکمت اور دوراندیشی کے ساتھ ایرانی قوم کی رہنمائی کی، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کئی دہائیوں تک غیر معمولی بصیرت، حکمت اور دوراندیشی کے ساتھ ایرانی قوم کی رہنمائی کی۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ رہبرِ انقلاب نے کئی دہائیوں پر محیط تبدیلیوں کے دوران ثابت قدم قیادت، مدبرانہ کردار اور دوراندیش ریاستی حکمتِ عملی کے ذریعے ایران کی رہنمائی کی۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی دعوت پر وزیراعظم نے چیف آف ڈیفنس فورسز اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت پاکستان کی اعلیٰ قیادت کے ہمراہ جنازے میں شرکت کی۔

ایران کے سپریم لیڈر 28 فروری 2026 کو ایران پر ہونے والے حملوں کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے تھے, انہیں ریاستی سطح کی ایک تقریب میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا جس میں خطے کی کئی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔

وزیراعظم نے سپریم لیڈر، آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور ایران کے برادر عوام کے ساتھ اس قومی سانحہ پر مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور شہید رہنما کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لئے دعا کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف