کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3000 روپے کی کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 4161 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 4161 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3 ہزار روپے کی کمی سے 4 لاکھ 38 ہزار636 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2572 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 41 ہزار 636 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 6528 روپے ہوگئی۔
























Comments