BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.08%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.46%)
BAFL 56.92 Increased By ▲ 0.05 (0.09%)
BIPL 24.97 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
BOP 30.13 Decreased By ▼ -0.22 (-0.72%)
CNERGY 12.99 Decreased By ▼ -0.13 (-0.99%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 94.25 Increased By ▲ 0.11 (0.12%)
FCCL 52.29 Decreased By ▼ -0.50 (-0.95%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.01 Decreased By ▼ -0.55 (-2.81%)
HBL 305.80 Decreased By ▼ -0.30 (-0.1%)
HUBC 200.40 Decreased By ▼ -1.02 (-0.51%)
HUMNL 9.98 Decreased By ▼ -0.18 (-1.77%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.30 Decreased By ▼ -0.16 (-0.6%)
MLCF 91.57 Decreased By ▼ -1.59 (-1.71%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.69 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
PIOC 240.10 Decreased By ▼ -3.11 (-1.28%)
PPL 222.60 Decreased By ▼ -4.31 (-1.9%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.29 Decreased By ▼ -0.52 (-2.18%)
TELE 7.58 Decreased By ▼ -0.22 (-2.82%)
TPLP 12.70 Decreased By ▼ -0.27 (-2.08%)
TRG 56.60 Increased By ▲ 0.04 (0.07%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، امن کوششوں پر گفتگو

  • مسائل کے پرامن حل اور دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے مکالمہ اور سفارتکاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں، نائب وزیراعظم
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پرنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے خطے میں تعمیری روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسائل کے پرامن حل اور دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے مکالمہ اور سفارتکاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہیں۔

پاکستان کی ثالثی میں 8 اپریل کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

یہ پیشرفت اسلام آباد میں مذاکرات کے ایک دور کے بعد سامنے آئی۔

دریں اثنا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فریقین کے درمیان تعمیری کردار اور مخلصانہ ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کو ایک بار پھر سراہا۔

علاوہ ازیں ایران نے اتوار کو کہا کہ اسے امن مذاکرات کے لیے اپنی تازہ ترین پیشکش پر امریکہ کا جواب موصول ہوگیا ہے، یہ پیش رفت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے ایک دن بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ غالباً ایرانی تجویز کو مسترد کردیں گے کیونکہ انہوں نے ابھی تک (اپنے اقدامات کی) کافی بڑی قیمت ادا نہیں کی ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ واشنگٹن نے ایران کی 14 نکاتی تجویز پر اپنا جواب پاکستان کے ذریعے پہنچا دیا ہے اور تہران اب اس کا جائزہ لے رہا ہے۔

Comments

200 حروف