BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ٹرانزٹ یا متبادل راستوں سے آنے والی شپمنٹس پر وار سرچارج نہیں لگے گا، ایجنٹس کی تصدیق

  • تاجر غیر ضروری یا غیر منصفانہ سرچارجز کے بارے میں فوری اطلاع دیں، جنید انور چوہدری
شائع اپ ڈیٹ

شپنگ ایجنٹس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹرانزٹ (راستے میں موجود) شپمنٹس یا دیگر راستوں سے آنے والے سامان پر جنگ سے متعلق کوئی اضافی چارجز (سَرچارجز) عائد نہیں کیے جا رہے ہیں۔

وزارتِ اطلاعات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری نے درآمد و برآمد کنندگان کو درپیش چیلنجز سے متعلق ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

جنید انور چوہدری نے پہلے سے نافذ کردہ فعال اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید کہا کہ کسٹمز حکام نے سرکلرز جاری کردیے جن میں تاجروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر ضروری یا غیر منصفانہ سرچارجز کے بارے میں فوری اطلاع دیں، اس حوالے سے اب تک تقریباً 10 شکایات پر کارروائی کی جاچکی ہے۔

چوہدری نے کہا کہ یہ اقدام احتساب کو یقینی بناتا ہے اور ہماری تجارتی برادری کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن اور آل پاکستان شپنگ ایسوسی ایشن ایسی ایڈوائزریز جاری کریں گی جن میں ارکان کو بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے برآمدی کنٹینرز پر ریٹینشن فیس وصول کرنے سے روک دیا جائے گا۔

مزید برآں اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ٹرمینل آپریٹرز نے 3 مارچ 2026 سے قبل پہنچنے والے برآمدی کنٹینرز پر ڈیمریج چارجز میں ریلیف دینے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیرِ نے بیان دیا کہ ہم کارگو کی نقل و حرکت کو ہموار بنانے اور برآمد کنندگان پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے پورٹ حکام، کسٹمز حکام اور شپنگ کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق ان اقدامات کا مقصد بلیو اکانومی میں کارکردگی کو بڑھانا اور عالمی سطح پر پیدا ہونے والے خلل کا سامنا کرنے والے برآمد کنندگان کی مدد کرنا ہے۔

Comments

Comments are closed.