BR100 Decreased By (-0.6%)
BR30 Decreased By (-1.06%)
KSE100 Decreased By (-0.52%)
KSE30 Decreased By (-0.48%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.98 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
BOP 30.15 Decreased By ▼ -0.20 (-0.66%)
CNERGY 13.03 Decreased By ▼ -0.09 (-0.69%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.50 Decreased By ▼ -3.95 (-2.05%)
FABL 93.77 Decreased By ▼ -0.37 (-0.39%)
FCCL 52.30 Decreased By ▼ -0.49 (-0.93%)
FFL 14.55 Decreased By ▼ -0.17 (-1.15%)
GGL 19.11 Decreased By ▼ -0.45 (-2.3%)
HBL 306.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.03%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.25 Decreased By ▼ -0.21 (-0.79%)
MLCF 91.71 Decreased By ▼ -1.45 (-1.56%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.16 Decreased By ▼ -0.47 (-1.32%)
PIBTL 14.66 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
PIOC 239.01 Decreased By ▼ -4.20 (-1.73%)
PPL 222.42 Decreased By ▼ -4.49 (-1.98%)
PRL 91.90 Decreased By ▼ -1.12 (-1.2%)
SNGP 90.90 Decreased By ▼ -0.94 (-1.02%)
SSGC 23.27 Decreased By ▼ -0.54 (-2.27%)
TELE 7.65 Decreased By ▼ -0.15 (-1.92%)
TPLP 12.62 Decreased By ▼ -0.35 (-2.7%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.03 Decreased By ▼ -0.04 (-0.5%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا واشنگٹن میں پرتکلف استقبال، دورے کے نتائج محدود رہنے کی توقع

  • یہ دونوں دنیا کی بڑی معیشتوں کے سربراہان کی رواں سال دوسری ملاقات ہوگی
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں چینی صدر شی جن پنگ کا پرتکلف سرکاری استقبال کریں گے، جس میں علامتی پہلو نمایاں جبکہ ٹھوس نتائج محدود رہنے کی توقع ہے۔ دونوں رہنما گہرے باہمی مقابلے کے باوجود امریکا اور چین کے درمیان تعلقات کو مستحکم ظاہر کرنے کے خواہاں ہیں۔

یہ دونوں دنیا کی بڑی معیشتوں کے سربراہان کی رواں سال دوسری ملاقات ہوگی، تاہم شی جن پنگ ایک دہائی سے زائد عرصے بعد پہلی مرتبہ واشنگٹن پہنچے ہیں۔ ٹرمپ نے بدھ کی شام جوائنٹ بیس اینڈریوز پہنچنے پر چینی صدر کا استقبال کیا۔

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق شی جن پنگ نے امریکا کے ساتھ زیادہ مستحکم تعلقات کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بیجنگ اور واشنگٹن کو حریفوں کے بجائے شراکت دار ہونا چاہیے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سربراہی ملاقات سے بڑے بریک تھرو کی توقع نہیں، تاہم نومبر میں ختم ہونے والی تجارتی جنگ بندی میں توسیع اور مصنوعی ذہانت سے درپیش خطرات کا جائزہ لینے کے لیے معاہدہ ہوسکتا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بتایا کہ امریکا اور چین نے تجارتی جنگ روکنے والے معاہدے کو 10 جنوری تک توسیع دینے پر اتفاق کیا ہے۔ اس تجارتی تنازع میں دونوں جانب سے عائد ٹیرف 100 فیصد سے تجاوز کرگئے تھے۔

مذاکرات میں بعض ٹیرف کم کرنے، منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف تعاون اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان رابطے بڑھانے کے معاہدے بھی متوقع ہیں۔

دونوں رہنما تائیوان، برآمدی پابندیوں اور مصنوعی ذہانت سمیت متنازع معاملات پر بھی بات کریں گے۔ شی جن پنگ امریکا سے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ کرسکتے ہیں، جبکہ چین ایران پر دباؤ ڈالنے میں مدد کی پیشکش کرسکتا ہے۔

تجارت میں پیش رفت کے امکانات نسبتاً زیادہ ہیں۔ امریکی نمائندہ تجارت جیمیسن گریئر کے مطابق دونوں ممالک زراعت اور غیر ٹیرف رکاوٹوں سے متعلق اعلانات کریں گے۔

مصنوعی ذہانت بھی تعاون کا ممکنہ شعبہ ہے، تاہم تجزیہ کاروں کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان شدید مسابقت کسی بڑے معاہدے کی گنجائش محدود کرسکتی ہے۔ عشائیے میں ایپل، ایمیزون، الفابیٹ، اوپن اے آئی، ٹیسلا اور اینویڈیا کے سربراہان سمیت بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے عہدیدار بھی شریک ہوں گے۔

Comments

200 حروف