BR100 Decreased By (-0.5%)
BR30 Decreased By (-0.39%)
KSE100 Decreased By (-0.43%)
KSE30 Decreased By (-0.54%)
BAFL 59.12 Decreased By ▼ -0.04 (-0.07%)
BIPL 27.35 Increased By ▲ 0.09 (0.33%)
BOP 35.91 Decreased By ▼ -0.09 (-0.25%)
CNERGY 11.48 Increased By ▲ 0.23 (2.04%)
DFML 18.08 No Change ▼ 0.00 (0%)
DGKC 217.94 Decreased By ▼ -2.25 (-1.02%)
FABL 99.99 Decreased By ▼ -0.56 (-0.56%)
FCCL 56.61 Decreased By ▼ -0.27 (-0.47%)
FFL 16.50 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
GGL 23.75 Decreased By ▼ -0.15 (-0.63%)
HBL 323.07 Decreased By ▼ -2.53 (-0.78%)
HUBC 222.61 Decreased By ▼ -0.97 (-0.43%)
HUMNL 10.68 Decreased By ▼ -0.07 (-0.65%)
KEL 7.37 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.12 Decreased By ▼ -0.08 (-0.29%)
MLCF 101.91 Decreased By ▼ -1.18 (-1.14%)
OGDC 317.61 Decreased By ▼ -0.88 (-0.28%)
PAEL 44.25 Decreased By ▼ -0.13 (-0.29%)
PIBTL 16.80 Decreased By ▼ -0.10 (-0.59%)
PIOC 274.03 Decreased By ▼ -1.83 (-0.66%)
PPL 220.40 Decreased By ▼ -2.08 (-0.93%)
PRL 64.15 Increased By ▲ 0.34 (0.53%)
SNGP 103.99 Decreased By ▼ -0.92 (-0.88%)
SSGC 27.20 Decreased By ▼ -0.05 (-0.18%)
TELE 8.73 Decreased By ▼ -0.08 (-0.91%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 62.10 Decreased By ▼ -0.27 (-0.43%)
UNITY 11.73 Decreased By ▼ -0.17 (-1.43%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
مارکٹس

آبنائے ہرمز سے متعلق خدشات، خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ

  • برینٹ خام تیل کے سودے 99 سینٹ یا 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 83.48 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں جمعہ کو بھی اضافہ جاری رہا، کیونکہ ایران اور عمان کی جانب سے آبنائے ہرمز کے حوالے سے مجوزہ ضوابط پر پیش رفت نے توانائی کی ترسیل کے مستقبل سے متعلق خدشات کو مزید بڑھا دیا۔

برینٹ خام تیل کے سودے 99 سینٹ یا 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 83.48 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 85 سینٹ یا 1.1 فیصد اضافے سے 78.84 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا رہا۔

جمعرات کو بھی تیل کی قیمتیں 3 ڈالر سے زائد اضافے کے ساتھ بند ہوئی تھیں، جب ایران میں ایک ایسے مسودہ قانون پر غور کی اطلاعات سامنے آئیں جس کے تحت امریکا، اسرائیل اور دیگر دشمن قرار دیے جانے والے ممالک کے جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ مجوزہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں پر ان کے کارگو کی مالیت کے 20 فیصد تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ فروری کے آخر میں جنگ شروع ہونے سے قبل دنیا کی تقریباً 20 فیصد حصہ تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی تھی، اس لیے اس اہم آبی گزرگاہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ عالمی توانائی مارکیٹ پر فوری اثر ڈالتی ہے۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹِم واٹرر کے مطابق سرمایہ کار اب بھی کسی مستقل معاہدے کے حوالے سے شکوک کا شکار ہیں، کیونکہ رواں سال پہلے بھی ایک عارضی انتظام زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکا تھا۔ ان کے بقول اسی غیر یقینی صورتحال نے تیل کی قیمتوں کو سہارا دے رکھا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق ایک ایرانی رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی ابتدائی مسودہ قانون کا جائزہ لے رہی ہے۔ ایک سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق ایران آبنائے ہرمز استعمال کرنے والے جہازوں سے کارگو کی مالیت کے 5 سے 7 فیصد تک فیس وصول کرنے کا خواہاں ہے، جبکہ عمان تقریباً 3 فیصد فیس کی تجویز پر غور کر رہا ہے۔ دوسری جانب امریکا کسی بھی قسم کی فیس کی مخالفت کر رہا ہے۔

ادھر چار صنعتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں اور انشورنس سے متعلق سخت شرائط کے باعث مجوزہ معاہدے پر عمل درآمد آسان نہیں ہوگا۔

دوسری جانب یمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جمعرات کو یمن کے صوبوں ماریب اور حضرموت میں سعودی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ جاری جنگ جلد اپنے اختتام کو پہنچ جائے گی۔

Comments

200 حروف