BR100 Decreased By (-2.95%)
BR30 Decreased By (-3.56%)
KSE100 Decreased By (-2.45%)
KSE30 Decreased By (-2.44%)
BAFL 57.29 Decreased By ▼ -0.81 (-1.39%)
BIPL 26.82 Decreased By ▼ -0.83 (-3%)
BOP 33.77 Decreased By ▼ -1.52 (-4.31%)
CNERGY 9.66 Decreased By ▼ -0.39 (-3.88%)
DFML 18.53 Decreased By ▼ -0.85 (-4.39%)
DGKC 204.05 Decreased By ▼ -13.25 (-6.1%)
FABL 96.98 Decreased By ▼ -2.75 (-2.76%)
FCCL 51.15 Decreased By ▼ -3.07 (-5.66%)
FFL 16.62 Decreased By ▼ -0.66 (-3.82%)
GGL 23.02 Decreased By ▼ -1.66 (-6.73%)
HBL 299.16 Decreased By ▼ -11.77 (-3.79%)
HUBC 217.25 Decreased By ▼ -5.53 (-2.48%)
HUMNL 10.89 Decreased By ▼ -0.11 (-1%)
KEL 7.59 Decreased By ▼ -0.34 (-4.29%)
LOTCHEM 30.39 Decreased By ▼ -1.24 (-3.92%)
MLCF 93.90 Decreased By ▼ -7.04 (-6.97%)
OGDC 329.00 Decreased By ▼ -2.59 (-0.78%)
PAEL 41.61 Decreased By ▼ -2.30 (-5.24%)
PIBTL 16.48 Decreased By ▼ -1.11 (-6.31%)
PIOC 258.00 Decreased By ▼ -11.54 (-4.28%)
PPL 226.00 Decreased By ▼ -6.42 (-2.76%)
PRL 42.21 Decreased By ▼ -0.52 (-1.22%)
SNGP 103.99 Decreased By ▼ -6.78 (-6.12%)
SSGC 28.90 Decreased By ▼ -1.79 (-5.83%)
TELE 8.81 Decreased By ▼ -0.50 (-5.37%)
TPLP 10.72 Decreased By ▼ -1.03 (-8.77%)
TRG 61.40 Decreased By ▼ -2.67 (-4.17%)
UNITY 9.72 Decreased By ▼ -0.33 (-3.28%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.05 (-3.91%)
دنیا

آبنائے ہرمز میں ایران کا کروز میزائلوں سے اماراتی آئل ٹینکروں پر حملہ، بھارتی شہر ہلاک

  • زخمی ہونے والوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ زخمیوں میں چھ بھارتی اور دو یوکرینی شہری شامل ہیں، حکام
شائع اپ ڈیٹ

آبنائے ہرمز میں کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی ہے، جہاں متحدہ عرب امارات کے دو آئل ٹینکروں پر ایرانی کروز میزائل حملوں میں ایک بھارتی شہری ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق ممباسا اور البحیہ نامی آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز کی جنوبی گزرگاہ میں عمان کی سمندری حدود کے اندر نشانہ بنایا گیا۔ وزارت کے مطابق ہلاک ہونے والا بھارتی شہری ٹینکر ممباسا پر تعینات تھا۔

وزارت دفاع نے بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں چار کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ زخمیوں میں چھ بھارتی اور دو یوکرینی شہری شامل ہیں۔ حملوں کے نتیجے میں دونوں ٹینکروں میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم بعد ازاں آگ پر قابو پالیا گیا۔ امارات نے اس واقعے کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اس حملے کا جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے۔

دوسری جانب ایران کے پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں دو خلاف ورزی کرنے والے سپر ٹینکروں کو بار بار تنبیہ کے باوجود ممنوعہ راستے سے گزرنے، نیویگیشن سسٹم بند کرنے اور بارودی راستہ اختیار کرنے پر نشانہ بنا کر ناکارہ بنایا گیا۔ تاہم پاسدارانِ انقلاب نے ٹینکروں کے نام ظاہر نہیں کیے۔

ادھر برطانیہ کی یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنزنے بھی اطلاع دی کہ عمان کے علاقے قلہات سے تقریباً 40 ناٹیکل میل شمال مشرق میں ایک آئل ٹینکر نامعلوم میزائل کی زد میں آیا، تاہم تمام عملہ محفوظ رہا۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب امریکا مسلسل تیسرے روز ایران پر فضائی حملے کر رہا ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی جہاز رانی کے خلاف بحری ناکہ بندی بحال کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کی نگرانی کے لیے 20 فیصد فیس عائد کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی توانائی کی ترسیل اور تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ ڈال سکتی ہے۔

Comments

200 حروف