BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

امریکہ ایران کے کامیاب مذاکرات، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار اطمینان

  • پاکستان مذاکرات کے فروغ کے لیے اپنا دیانتدار اور مخلصانہ کردار ادا کرنے کے عزم پر قائم ہے، شہباز شریف
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے پیر کے روز کہا کہ پاکستان مذاکرات کے فروغ کے لیے اپنا دیانتدار اور مخلصانہ کردار ادا کرنے کے عزم پر قائم ہے۔ انہوں نے یہ بیان سوئٹزرلینڈ میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد دیا۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں مذاکرات کے اختتام کے بعد اپنے پہلے ردِعمل میں وزیرِ اعظم نے اس بات چیت کے کامیاب اختتام پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ماحول میں ہوئے اور ان کے نتیجے میں حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی، جس میں 60 دن کے اندر حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے ایک مجوزہ روڈ میپ پر اتفاق، سیاسی نگرانی کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی کا قیام، اور مزید تکنیکی سطح کے مذاکرات کا آغاز شامل ہے۔

شہباز شریف نے واشنگٹن اور تہران کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے تعمیری روابط برقرار رکھنے کے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے اس عمل میں معاونت کرنے والے برادر اور دوست ممالک کا بھی شکریہ ادا کیا اور قطر کو خصوصی طور پر سراہا، جس کی اہم حمایت نے مذاکرات کے انعقاد کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی میزبانی پر سوئس حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک کوششوں نے مذاکرات کی کامیابی کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

شہباز شریف نے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر کی لگن، عزم اور ثابت قدمی قابلِ ستائش ہے، جن کے بغیر یہ پیش رفت ممکن نہ ہوتی۔

انہوں نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا بھی اس عمل میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اپنے بیان کے اختتام پر وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے پُرامن اور دیرپا حل کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کی حمایت جاری رکھے گا۔

حکام کے مطابق مجوزہ روڈ میپ، نگرانی کے نظام اور مسلسل تکنیکی مذاکرات سمیت حالیہ پیش رفت وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی لانا اور مذاکرات کے ذریعے کسی متفقہ حل تک پہنچنا ہے، جبکہ پاکستان اس عمل میں رابطہ کار اور سہولت کار کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف