BR100 Decreased By (-0.41%)
BR30 Decreased By (-0.34%)
KSE100 Decreased By (-0.35%)
KSE30 Decreased By (-0.42%)
BAFL 58.10 Decreased By ▼ -0.13 (-0.22%)
BIPL 25.51 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 33.85 Increased By ▲ 0.25 (0.74%)
CNERGY 8.21 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
DFML 19.51 Decreased By ▼ -0.03 (-0.15%)
DGKC 193.55 Decreased By ▼ -2.36 (-1.2%)
FABL 88.79 Decreased By ▼ -0.02 (-0.02%)
FCCL 52.40 Decreased By ▼ -0.51 (-0.96%)
FFL 17.85 Increased By ▲ 0.05 (0.28%)
GGL 20.41 Decreased By ▼ -0.29 (-1.4%)
HBL 283.50 Decreased By ▼ -1.31 (-0.46%)
HUBC 213.39 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
HUMNL 11.20 Decreased By ▼ -0.04 (-0.36%)
KEL 7.88 Decreased By ▼ -0.09 (-1.13%)
LOTCHEM 29.03 Decreased By ▼ -0.16 (-0.55%)
MLCF 85.84 Decreased By ▼ -0.17 (-0.2%)
OGDC 317.60 Decreased By ▼ -2.03 (-0.64%)
PAEL 40.59 Increased By ▲ 0.38 (0.95%)
PIBTL 17.25 Decreased By ▼ -0.07 (-0.4%)
PIOC 270.50 Increased By ▲ 1.79 (0.67%)
PPL 224.50 Decreased By ▼ -0.80 (-0.36%)
PRL 34.33 Decreased By ▼ -0.05 (-0.15%)
SNGP 100.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
SSGC 26.81 Increased By ▲ 0.05 (0.19%)
TELE 9.24 Increased By ▲ 0.28 (3.13%)
TPLP 11.28 Decreased By ▼ -0.03 (-0.27%)
TRG 71.30 Decreased By ▼ -0.37 (-0.52%)
UNITY 11.57 Decreased By ▼ -0.04 (-0.34%)
WTL 1.28 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

بڑے ڈسکوز کی نجکاری، وزیراعظم کی عمل تیز کرنے کی ہدایت

  • نجکاری کے بعد ایک مضبوط ریگولیٹری نظام قائم کیا جائے، شہباز شریف کی ہدایت
شائع June 10, 2026 اپ ڈیٹ June 10, 2026 10:20am

وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے روز متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ بجلی تقسیم کار بڑے اداروں(ڈسکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے، تاکہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے اور معیشت پر مالی دباؤ کم ہو۔

بجلی تقسیم کار سرکاری کمپنیوں(ڈسکوز) کی نجکاری سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی حصص کی فروخت شفاف اور مؤثر انداز میں کی جائے تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے اور عوام کا اعتماد بھی برقرار رہے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ نجکاری کے بعد ایک مضبوط ریگولیٹری نظام قائم کیا جائے تاکہ صارفین کے مفادات کا تحفظ ہو اور بجلی تقسیم کے نظام میں بہتری آئے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپگو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سمیت متعدد کمپنیوں کی نجکاری کی منصوبہ بندی جاری ہے۔ ان تینوں کمپنیوں کے لیے اظہارِ دلچسپی (ای او آئی) پہلے ہی قومی اور بین الاقوامی اخبارات میں جاری کیے جا چکے ہیں تاکہ سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جا سکے۔

کابینہ کی نجکاری کمیٹی ان کمپنیوں کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے چکی ہے، جبکہ اس وقت مارکیٹ انگیجمنٹ اور سرمایہ کاروں سے رابطے کا عمل جاری ہے۔

اس ماہ مختلف روڈ شوز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے۔ سعودی عرب، ترکیہ اور چین میں خصوصی سیشنز بھی طے کیے گئے ہیں تاکہ اس عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت اور مسابقت کو یقینی بنایا جا سکے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اس اقدام سے حکومت پر مالی دباؤ کم ہوگا اور بجلی کی تقسیم کے نظام کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف