BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

ایران کا جوہری معاملہ، ٹرمپ اور انٹیلی جنس سربراہ تلسی گیبارڈ میں اختلافات

  • اگرچہ ان کے اورتلسی گیبارڈ کے خیالات میں فرق ہے، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنے عہدے کے لیے موزوں نہیں، ٹرمپ
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایران سے متعلق پالیسی پر اپنی ٹیم کے اندر اختلافات کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس سربراہ تلسی گیبارڈ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے معاملے میں ان کے مقابلے میں نسبتاً نرم مؤقف رکھتی ہیں۔

صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں واقع اپنی رہائش گاہ مارا لاگو سے واپسی پر ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کے اورتلسی گیبارڈ کے خیالات میں فرق ہے، تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ اپنے عہدے کے لیے موزوں نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے نہیں دینا چاہتے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران کے پاس جوہری ہتھیار آ گئے تو وہ فوری طور پر استعمال ہو سکتے ہیں، جبکہ تلسی گیبارڈ اس معاملے پر قدرے نرم نقطہ نظر رکھتی ہیں۔ انہوں نے اس کے ساتھ یہ اشارہ بھی دیا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے ممکنہ معاہدہ قریب ہو سکتا ہے۔

ادھر نائب صدر جے ڈی وینس نے اس تنازع پر محتاط حکمت عملی اپنانے کی حمایت کی ہے، جبکہ کچھ ریپبلکن رہنما اس جنگ کے معاشی اور سیاسی اثرات پر تشویش رکھتے ہیں۔

ایران مسلسل یہ مؤقف اختیار کیے ہوئے ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے، جبکہ امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں ایران کے افزودہ یورینیم کے ذخائر کے مقام کا بخوبی علم ہے۔

Comments

Comments are closed.