BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کو 10 میں سے 15 نمبر دے دیے

  • ایران کی قیادت تیزی سے ختم ہو رہی ہے اور امریکہ اس وقت جنگی محاذ پر انتہائی مضبوط پوزیشن میں ہے، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں امریکی کارکردگی کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس جنگ کو 10 میں سے نمبر دیے جائیں تو وہ اسے 15 نمبر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی قیادت تیزی سے ختم ہو رہی ہے اور امریکہ اس وقت جنگی محاذ پر انتہائی مضبوط پوزیشن میں ہے۔

وائٹ ہاؤس میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی مؤثر انداز میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔ ان کے بقول کسی نے ان سے پوچھا کہ جنگ کی کارکردگی کو 10 میں سے کتنے نمبر دیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ تقریباً 15۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات امریکہ کے حق میں جا رہے ہیں اور ایران کی قیادت تیزی سے ختم ہوتی جا رہی ہے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام تیزی سے تباہ کیا جا رہا ہے اور تہران کی عسکری صلاحیت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے ایران پر حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ تہران ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی طرف بڑھ رہا تھا اور اگر خطرناک عناصر کے پاس جوہری ہتھیار آ جائیں تو اس کے نتائج پوری دنیا کے لیے تباہ کن ہو سکتے ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ پانچویں روز میں داخل ہو چکی ہے اور مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں دھماکوں اور فوجی کارروائیوں کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ اس دوران امریکی آبدوز نے سری لنکا کے ساحل کے قریب ایرانی بحریہ کے ایک جنگی جہاز کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جس کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ایران کی حکومت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور اسے بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ امریکہ تہران میں حکومت کی تبدیلی چاہتا ہے یا جنگ کے بعد کسی نئے سیاسی انتظام پر غور کیا جائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے مشیروں اور قومی سلامتی کی ٹیم کے ساتھ اس معاملے پر مشاورت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Comments

Comments are closed.