BR100 Increased By (0.85%)
BR30 Increased By (0.29%)
KSE100 Increased By (0.72%)
KSE30 Increased By (0.92%)
BAFL 59.98 Increased By ▲ 0.28 (0.47%)
BIPL 24.50 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 31.32 Increased By ▲ 0.06 (0.19%)
CNERGY 11.67 Decreased By ▼ -0.06 (-0.51%)
DFML 16.58 Increased By ▲ 0.17 (1.04%)
DGKC 202.40 Decreased By ▼ -1.60 (-0.78%)
FABL 94.10 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 60.03 Increased By ▲ 0.10 (0.17%)
FFL 14.80 Increased By ▲ 0.52 (3.64%)
GGL 19.50 Increased By ▲ 0.37 (1.93%)
HBL 305.00 Increased By ▲ 1.53 (0.5%)
HUBC 214.00 Increased By ▲ 4.19 (2%)
HUMNL 8.30 Increased By ▲ 0.05 (0.61%)
KEL 6.13 Increased By ▲ 0.05 (0.82%)
LOTCHEM 25.72 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.00 Decreased By ▼ -0.81 (-0.77%)
OGDC 313.02 Increased By ▲ 0.47 (0.15%)
PAEL 34.27 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.04 (0.29%)
PIOC 275.99 Decreased By ▼ -1.51 (-0.54%)
PPL 223.78 Increased By ▲ 0.43 (0.19%)
PRL 80.19 Decreased By ▼ -0.80 (-0.99%)
SNGP 91.20 Decreased By ▼ -0.18 (-0.2%)
SSGC 23.77 Decreased By ▼ -0.14 (-0.59%)
TELE 7.74 Increased By ▲ 0.26 (3.48%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.08 (-0.62%)
TRG 54.58 Increased By ▲ 1.77 (3.35%)
UNITY 8.45 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.08 (-5.93%)
دنیا

کوپ 31 معاہدے کی ناکامی میں سعودی عرب کا اثرورسوخ نمایاں رہا

  • ریاض فوسل فیول پر انحصار کم کرنے سے متعلق مؤقف اور تجاویز کی مخالفت میں پیش پیش رہا
شائع اپ ڈیٹ

جب کوپ 31 ماحولیاتی کانفرنس کے مذاکرات طویل ہوتے ہوتے ریکارڈ تاخیر کا شکار ہوگئے تو ایک چھوٹی جزیرہ ریاست کے مذاکرات کار نے شکایت کی کہ کانفرنس کے ترک اور آسٹریلوی صدور کے ساتھ طے شدہ ملاقات ایک بار پھر منسوخ کردی گئی ہے۔

یورپ، چھوٹی جزیرہ ریاستوں، لاطینی امریکا، ایشیا اور افریقا کے مذاکرات کاروں کے مطابق سعودی حکام کو کانفرنس کے دوران مسلسل رسائی حاصل رہی جس کے باعث انہیں انطالیہ کانفرنس میں غیر معمولی اثرورسوخ حاصل ہوگیا۔

مذاکرات کاروں کا کہنا تھا کہ ریاض نے فوسل فیول (جیواشم ایندھن) پر انحصار کم کرنے سے متعلق مؤقف اور تجاویز کی مخالفت میں پیش پیش رہا۔ ان کے مطابق یہی بنیادی وجہ تھی کہ 2009 کے بعد پہلی بار کوئی سیاسی معاہدہ طے نہیں پاسکا۔

یورپی یونین، کئی چھوٹی جزیرہ ریاستوں اور موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار دیگر ممالک نے کہا کہ وہ ایسے اعلامیے کو قبول نہیں کرسکتے جس میں تیل، گیس اور کوئلے کا ذکر نہ ہو، کیونکہ سائنس دانوں کے مطابق یہی ایندھن عالمی حدت میں اضافے کا بنیادی سبب ہیں۔

یورپی یونین کی جانب سے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے آئرلینڈ کے وزیر برائے موسمیات ڈاراگ اوبرائن نے مذاکرات میں سعودی عرب کے کردار سے متعلق سوال پر کہا کہ ان کے خیال میں اس کوپ کانفرنس کو بعض تیل پیدا کرنے والے ممالک نے یرغمال بنا لیا تھا۔

ترک صدارتِ کوپ نے ایک بیان میں کہا کہ کسی بھی گروپ یا ملک کو خصوصی ترجیح نہیں دی گئی۔

اس خبر پر سعودی عرب اور آسٹریلیا کے نمائندوں نے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

سعودی عرب اور تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) کے دیگر ارکان طویل عرصے سے ایسے موسمیاتی اعلامیوں کی مخالفت کرتے آئے ہیں جن میں فوسل فیول کے استعمال کو ہدف بنایا جائے۔ ان کا مؤقف ہے کہ مستقبل قریب میں بھی عالمی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تیل، گیس اور کوئلے کو توانائی کے مجموعی نظام کا حصہ رہنا ہوگا۔

اس سے قبل 2021 میں گلاسگو اور 2023 میں دبئی میں ہونے والی کوپ کانفرنسوں کے اعلامیوں میں فوسل فیول کا واضح طور پر ذکر کیا گیا تھا۔

تاہم کئی مذاکرات کاروں کا کہنا تھا کہ کوپ 31 میں امریکہ کی فعال شرکت نہ ہونے اور امریکہ و چین کے درمیان قریبی رابطہ کاری کے فقدان نے انطالیہ کانفرنس میں سعودی عرب کے اثر و رسوخ کو مزید تقویت دی۔ ماضی کی کوپ کانفرنسوں میں دونوں بڑی طاقتوں کے درمیان رابطہ کاری نے اختلافات دور کرنے اور سمجھوتوں تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

سنگاپور کی وزیر ماحولیات گریس فو نے کہا کہ اس بار مذاکرات کی حدود متعین کرنے میں ایک یا دو بڑی طاقتوں کا کردار موجود نہیں تھا جس کے باعث بات چیت کا دائرہ غیر واضح ہوگیا۔

کوپ 31 کا آغاز محدود توقعات کے ساتھ ہوا تھا۔

میزبان ملک ترکیہ عالمی سطح پر بجلی کے استعمال کو فروغ دینے کے عزم پر زور دے رہا تھا اور اس نے ماضی میں طے پانے والے موسمیاتی معاہدوں پر عملدرآمد کو ترجیح دینے کا وعدہ بھی کیا تھا تاکہ دنیا کو عالمی حدت کے بدترین اثرات سے بچانے میں مدد مل سکے۔

تاہم ترک صدارت کی جانب سے اعلامیے کا نظرثانی شدہ مسودہ جاری کیے جانے کے بعد اختلافات مزید گہرے ہوگئے کیونکہ اس میں فوسل فیول کا کوئی ذکر شامل نہیں تھا۔

مذاکرات کے دوسرے ہفتے میں مختلف تجاویز پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششیں جاری رہیں، تاہم مندوبین اور مبصرین کے مطابق سعودی عرب اپنے مؤقف پر قائم رہا کہ اعلامیے میں فوسل فیول کا ذکر نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس میں کاربن کیپچر ٹیکنالوجیز کے فروغ سے متعلق زبان بھی شامل کی جائے جو ان ایندھن کے استعمال سے خارج ہونے والی کاربن کی مقدار کم کرسکتی ہیں۔

مذاکرات میں شریک ایک ایشیائی ملک کے مندوب نے بتایا کہ ریاض نے اپنے ان مطالبات کو ناقابلِ مذاکرات بلکہ اپنے لیے بقا کا معاملہ قرار دیا۔

تاہم سمجھوتے پر آمادہ نہ ہونے والا واحد فریق سعودی عرب نہیں تھا بلکہ یورپی یونین نے بھی اپنا مؤقف سخت کرلیا۔

ہفتے کو مذاکرات کی پیشرفت سے متعلق سوال پر یورپی یونین کے کمشنر برائے موسمیات ووپکے ہوئیکسترا نے کہا کہ یا تو ایک اچھا معاہدہ ہوگا یا پھر کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔

جرمنی نے چھوٹی جزیرہ ریاستوں اور ہائی ایمبیشن کولیشن کے دیگر ارکان کے ساتھ اجلاس منعقد کیے۔ اس اتحاد میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے کے خطرے سے دوچار ممالک، افریقی ریاستیں اور سنگاپور و کینیڈا سمیت ترقی یافتہ ممالک شامل ہیں۔

ان ممالک نے مشترکہ طور پر ایک خط تیار کیا جس کی تقریباً 130 ممالک نے حمایت کی۔ خط میں مطالبہ کیا گیا کہ انطالیہ کانفرنس میں ہونے والے کسی بھی معاہدے میں فوسل فیول سے بتدریج منتقلی کا واضح ذکر شامل ہونا چاہیے۔ یہ خط کانفرنس کی صدارت کو بھیج دیا گیا۔

رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے مذاکرات کاروں نے بتایا کہ اسی دوران، ہفتے کی رات اتوار میں داخل ہوتے ہی سعودی، چینی اور روسی حکام کانفرنس کی صدارت کے دفاتر میں مسلسل آتے جاتے رہے جبکہ دیگر گروپوں کے نمائندوں کو ملاقاتوں کے لیے وقت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

Comments

200 حروف