BR100 Increased By (0.82%)
BR30 Increased By (0.31%)
KSE100 Increased By (0.7%)
KSE30 Increased By (0.9%)
BAFL 59.98 Increased By ▲ 0.28 (0.47%)
BIPL 24.51 Increased By ▲ 0.13 (0.53%)
BOP 31.34 Increased By ▲ 0.08 (0.26%)
CNERGY 11.64 Decreased By ▼ -0.09 (-0.77%)
DFML 16.53 Increased By ▲ 0.12 (0.73%)
DGKC 202.40 Decreased By ▼ -1.60 (-0.78%)
FABL 93.89 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
FCCL 59.99 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
FFL 14.77 Increased By ▲ 0.49 (3.43%)
GGL 19.33 Increased By ▲ 0.20 (1.05%)
HBL 305.00 Increased By ▲ 1.53 (0.5%)
HUBC 213.50 Increased By ▲ 3.69 (1.76%)
HUMNL 8.22 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.04 (0.66%)
LOTCHEM 25.72 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 105.21 Decreased By ▼ -0.60 (-0.57%)
OGDC 313.20 Increased By ▲ 0.65 (0.21%)
PAEL 34.26 Increased By ▲ 0.02 (0.06%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.04 (0.29%)
PIOC 275.14 Decreased By ▼ -2.36 (-0.85%)
PPL 223.89 Increased By ▲ 0.54 (0.24%)
PRL 80.20 Decreased By ▼ -0.79 (-0.98%)
SNGP 91.20 Decreased By ▼ -0.18 (-0.2%)
SSGC 23.76 Decreased By ▼ -0.15 (-0.63%)
TELE 7.71 Increased By ▲ 0.23 (3.07%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.08 (-0.62%)
TRG 54.50 Increased By ▲ 1.69 (3.2%)
UNITY 8.45 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.27 Decreased By ▼ -0.08 (-5.93%)
دنیا

انڈونیشیا، فیکٹری میں آتشزدگی سے 24 افراد ہلاک، 30 لاپتا

  • امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبے میں لاپتا افراد کی تلاش جاری
شائع اپ ڈیٹ

انڈونیشیا میں ہفتے کو ایک کنفیکشنری فیکٹری میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ تقریباً 30 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ امدادی کارکنوں کی جانب سے ملبے میں لاپتا افراد کی تلاش جاری ہے، تاہم عمارت کا ڈھانچہ غیر مستحکم ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حکام کے مطابق آگ ہفتے کی شام صوبہ بینٹن کے علاقے سیکانڈے میں واقع پی ٹی فونوسا اگونگ مولیا کنفیکشنری فیکٹری کی ایک عمارت میں لگی۔ یہ مقام دارالحکومت جکارتہ سے تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

مزدوروں کے امور سے متعلق صدارتی مشیر سید اقبال نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعے میں 24 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق فیکٹری میں حفاظتی ضوابط پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں فیکٹری کے چیف ایگزیکٹو کو طلب کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی ممکنہ وجہ ایئرکنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ تھی۔

یہ فیکٹری یونائیٹڈ فیملی فوڈ کی ملکیت ہے۔ کمپنی نے تبصرے کے لیے بھیجی گئی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔ کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ادارہ مجموعی طور پر تقریباً 5 ہزار افراد کو روزگار فراہم کرتا ہے اور مقامی مارکیٹ میں اشیائے صرف کا بڑا سپلائر ہے۔ اس کے بیرون ملک بھی چار دفاتر ہیں۔ کمپنی کی مصنوعات میں ملکیتا (Milkita) نامی مقبول کنفیکشنری برانڈ اور فوری تیار ہونے والے نوڈلز کا برانڈ لیمنولو (Lemonilo) شامل ہیں۔

فیکٹری کے چیف ایگزیکٹو اسٹیون ایرون وجایا کے مطابق ہفتے کی شفٹ کے دوران فیکٹری کمپلیکس میں تقریباً 300 افراد موجود تھے۔

بینٹن کے ادارہ برائے تلاش و امداد کے سربراہ ال امراد نے بتایا کہ پیر کو بھی لاپتا افراد کی تلاش جاری رہی، تاہم عمارت کا ڈھانچہ مسلسل غیر مستحکم ہونے اور آگ کے باقی ماندہ شعلوں کے باعث امدادی کارکنوں کو شدید حفاظتی خطرات لاحق ہیں۔ ان کے مطابق اب تک 29 افراد کے محفوظ ہونے کی تصدیق ہوئیجن میں سے پانچ کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امدادی کارکن ملبے سے جسمانی اعضا پر مشتمل 24 بیگز نکال چکے ہیں، تاہم جائے وقوع پر موجود حکام فوری طور پر ہلاکتوں کی حتمی تعداد کی تصدیق نہیں کرسکے۔

پولیس اہلکار واہیو ہدایاتی کے مطابق آگ کی شدت کے باعث برآمد ہونے والی لاشوں کی ظاہری معائنے سے شناخت ممکن نہیں۔ متاثرین کی شناخت کے لیے ان کے اہل خانہ کے ڈی این اے نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں، اس عمل میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔

Comments

200 حروف