BR100 Increased By (0.38%)
BR30 Increased By (0.7%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.34%)
BAFL 59.96 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
BIPL 24.35 Decreased By ▼ -0.08 (-0.33%)
BOP 31.32 Increased By ▲ 0.06 (0.19%)
CNERGY 11.72 Decreased By ▼ -0.11 (-0.93%)
DFML 16.48 Increased By ▲ 0.16 (0.98%)
DGKC 204.10 Increased By ▲ 2.23 (1.1%)
FABL 93.85 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 60.08 Increased By ▲ 0.79 (1.33%)
FFL 14.15 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 19.44 Decreased By ▼ -0.04 (-0.21%)
HBL 301.89 Decreased By ▼ -1.61 (-0.53%)
HUBC 207.50 Increased By ▲ 1.14 (0.55%)
HUMNL 8.25 Increased By ▲ 0.13 (1.6%)
KEL 6.13 Decreased By ▼ -0.02 (-0.33%)
LOTCHEM 26.01 Increased By ▲ 0.27 (1.05%)
MLCF 105.40 Increased By ▲ 2.15 (2.08%)
OGDC 314.60 Increased By ▲ 1.81 (0.58%)
PAEL 34.55 Decreased By ▼ -0.28 (-0.8%)
PIBTL 13.76 Increased By ▲ 0.04 (0.29%)
PIOC 275.00 Increased By ▲ 5.33 (1.98%)
PPL 227.25 Increased By ▲ 4.63 (2.08%)
PRL 81.53 Decreased By ▼ -0.63 (-0.77%)
SNGP 91.20 Decreased By ▼ -0.21 (-0.23%)
SSGC 23.83 Decreased By ▼ -0.10 (-0.42%)
TELE 7.41 Increased By ▲ 0.09 (1.23%)
TPLP 12.65 Decreased By ▼ -0.11 (-0.86%)
TRG 52.79 No Change ▼ 0.00 (0%)
UNITY 8.41 Decreased By ▼ -0.07 (-0.83%)
WTL 1.41 Increased By ▲ 0.02 (1.44%)
پاکستان

سمندر میں تیل و گیس کی تلاش، ترکیہ کے جدید سیسمک تحقیقی بحری جہاز کراچی پہنچ گیا

  • ترکیہ کے وزیرِ توانائی الپ ارسلان بائراکتار نے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر پاکستانی حکام کے ہمراہ جہاز کا استقبال کیا
شائع اپ ڈیٹ

ترکیہ کے جدید سیسمک تحقیقی بحری جہاز اورک رئیس(Oruc Reis) جمعہ کو کراچی بندرگاہ پہنچ گیا جہاں حکام کے مطابق وہ پاکستان کے سمندری حدود میں تیل اور گیس کی تلاش کا کام شروع کرے گا۔ اس پیشرفت کو پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے ایک نئے مرحلے کا آغاز قرار دیا جارہا ہے۔

ترکیہ کے وزیرِ توانائی الپ ارسلان بائراکتار جو ایک روز قبل کراچی پہنچے تھے نے نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ پٹرولیم علی پرویز ملک اور دیگر پاکستانی حکام کے ہمراہ جہاز کا استقبال کیا۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ جہاز پاکستان کے سمندری حدود میں تیل اور گیس کی تلاش کے لیے مختص بلاکس میں سیسمک سروے کرے گا۔ پاکستان نے مقامی سطح پر تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں کو دوبارہ فعال کرنے اور درآمدات پر انحصار کم کرنے کی کوششوں کے تحت دو دہائیوں میں پہلی مرتبہ ان سمندری بلاکس کو نیلامی کے لیے پیش کیا ہے۔

حکام کے مطابق اس جہاز کی آمد پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی شعبے میں تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے جب کہ پاکستان کی سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش کی کوششوں میں انقرہ مرکزی کردار ادا کررہا ہے۔

پاکستان ایک طویل عرصے سے اپنے سمندری علاقوں میں تیل و گیس کے ذخائر سے استفادہ کرنے کی کوشش کررہا ہے، تاہم سرمایہ کاری اور تکنیکی صلاحیت کی کمی کے باعث کئی سالوں سے تلاش کا عمل تعطل کا شکار رہا ہے۔

یہ تازہ پیشرفت پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کی جانب سے پروڈکشن شیئرنگ معاہدوں اور پاکستان آف شور بِڈ راؤنڈ 2025 کے تحت دیے گئے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے آٹھ بلاکس کے لیے ایکسپلوریشن لائسنسز پر دستخط کے چند ماہ بعد سامنے آئی ہے۔ اسے ملک میں سمندر کے اندر ہائیڈروکاربن (تیل و گیس) کی تلاش کی سرگرمیوں کی بحالی کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کمپنی کی جانب سے جمع کرائے گئے نوٹس کے مطابق ان معاہدوں پر 20 مئی 2026 کو وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ اس سے قبل کمپنی نے 13 نومبر 2025 کو سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے ان بلاکس کی عارضی الاٹمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

کمپنی کے مطابق نئے الاٹ کردہ بلاکس کے مجموعے میں دو ایسے آف شور بلاکس شامل ہیں جنہیں پی پی ایل خود آپریٹ کرے گی، یعنی گھارو کریک اور کوچی کریک۔ اس کے علاوہ پی پی ایل چھ ایسے آف شور بلاکس میں بھی شراکت دار کی حیثیت سے حصہ لے رہی ہے جنہیں دیگر کمپنیاں آپریٹ کریں گی۔ ان کے نام بن قاسم ساؤتھ، کیٹی بندر، بھیڑ، ضرار، آف شور ڈیپ ڈی اور سپاٹ بندر ہیں۔

Comments

200 حروف