کاروبار اور معیشت
سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری، مزید 3500 روپے سستا
- عالمی بلین مارکیٹ میں کو سونا 35 ڈالر کی کمی سے 3538 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتہ کو بھی چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں کو سونا 35 ڈالر کی کمی سے 3538 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3500 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3001 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 15400 روپے کی بڑی کمی سے 3 لاکھ 79 ہزار 836 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 108 روپے کی کمی سے 4600 روپے ہوگئی۔




















Comments